عالمی یوم خواتین پشاور میں خاموشی سے گزر گیا
پشاور : رپورٹ/ کاشف رشید عالمی یوم خواتین پشاور
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 8 مارچ کو ‘عالمی یوم نسواں منایا گیا‘ اسلام آباد ، راولپنڈی ‘ لاہور ‘ کراچی ودیگر شہروں میں خواتین کے حقوق وخدمات سے متعلق آگاہی واک ‘ سیمینارز‘کانفرنسز کا انعقاد اور خواتین کی بڑی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
پڑھیں۔ حجاب معاملہ ، ارکانِ کویت پارلیمنٹ ، ایرانی طلبہ کا بھارت کیخلاف بڑا اقدام
تاہم حیرت کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواتین کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی حالانکہ خیبرپختونخوا میں قبائلی روایات ‘ محدود وسائل اور خواتین کے آگے بڑھنے کے مواقعے انتہائی قلیل ہونے کے باوجود صوبے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی محنت ‘مہارت اور صلاحیتوں کالوہا منوایا‘ اس حوالے سے سماجی اور غیر سرکاری تنظیمیں بھی وقتاً فوقتاً متحرک رہیں،
ادھر عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے تقریباً ایک ماہ قبل ایک وفاقی وزیر کے عورت مارچ کے خلاف بیان کو بھی کسی حدتک پشاور میں خواتین ڈے کی تقریبات کے عدم انعقاد کی بڑی وجہ قرار دیاجارہا ہے
پڑھیں۔ مردان میں گھریلوتشدد، جنسی ہراسیت، زیادتی کے شکار خواتین و بچوں کیلئے کمیٹی قائم
وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے یوم خواتین پر عورت مارچ کو اسلامی شعائر اور معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خط بھی ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کے نعرے غیرمناسب ہوتے ہیں.
حکومت اس پر پابندی لگائے اور 8مارچ کو بین الاقوامی یوم حجاب منایا جائے انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آئندہ 8مارچ یوم خواتین پرکسی بھی طبقے کو عورت مارچ کے نام پر پردہ وحجاب پر کیچڑ اچھالنے اور تمسخر اڑانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے
پڑھیں۔ رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل، پانچویں زخمی، 2 ملزم گرفتار
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر کے وزیراعظم کے نام لکھے خط کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عورت مارچ پر پابندی سے متعلق خط قابل تشویش اور ایک وفاقی وزیر کی جانب سے اس طرح کی بات کرنا حیران کن ہے انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ
8 مارچ کو عالمی سطح پر عورتوں کا دن منایا جاتا ہے آپ نہتی عورتوں پر پابندی لگا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔موافق و مخالف بیانات کے باوجود خواتین نے اپنا عالمی دن منالیا تاہم اسلام آباد میں یوم نسواں کی مرکزی تقریب کی کسی میڈیا نے کوریج نہیں کی اور خیبر پختونخوا میں خواتین کا یہ اہم دن خاموشی سے گزر گیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
عالمی یوم خواتین پشاور