عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا

روس کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافےکے سبب

پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول 7 روپے فی لیٹرتک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں تو یکم

مارچ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناگزیر ہوجائے گا۔

انڈسٹری ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7 اور ڈیزل کی

قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا

اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس اس کا جواب دے گا۔

پیوٹن کے مطابق یہ فوجی آپریشن یوکرین کی دھمکیوں کے جواب اور اسلحے سے

پاک خطے کے لیے ہے۔

عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: