عالمی شیڈو ایجنڈا،12 خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کا اہم ”خفیہ“ اجلاس
سنگاپورسٹی: جے ٹی این ویب ڈیسک : عالمی شیڈو ایجنڈا،12 خفیہ ایجنسیوں
سنگاپور میں امریکہ، بھارت اور چین سمیت دنیا کی 12 بڑی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کا اہم مگر خفیہ اجلاس منعقد ہوا۔ خفیہ اجلاس میں امریکہ کی نمائندگی نیشنل انٹیلیجنس الائنس کے ڈائریکٹر اورل ہینز اور بھارت کے سمانت گوئل نے ’’را‘‘ کی نمائندگی کی جبکہ چین کے خفیہ ادارے کا نمائندہ بھی اجلاس میں شریک رہا۔
اس سے پہلے یہ اجلاس کبھی رپورٹ نہیں ہوا، برطانوی خبر رساں ایجنسی
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس ’’ عالمی شیڈو ایجنڈا ‘‘ کے
حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل تھا، کیونکہ یہ کوئی کاروباری نوعیت کا اجلاس نہیں بلکہ
سنجیدہ معاملات کو گہرائی سے سمجھنے کیلئے بلایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے یہ اجلاس کبھی
رپورٹ نہیں ہوا، تاہم سنگاپور کی جانب سے گزشتہ چند برسوں سے شنگھریلا ڈائیلاگ سکیورٹی
سمٹ کے موقع پر پوری رازداری کیساتھ نامعلوم مقام پر خفیہ اداروں کے سرابراہان کا اجلاس بھی
بلایا جاتا ہے۔
شنگھریلا ڈائیلاگ کی سائیڈ لائن پر خفیہ ایجنسیوں کے حکام کو ملنے کا موقع مل جاتا ہے، سنگاپور
رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ شنگھریلا ڈائیلاگ کی سائیڈ
لائن پر خفیہ اداروں کے حکام کو بھی اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کا موقع مل جاتا ہے اور ہم
ایسے باہمی اجلاس میں مددگار کا کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ ایسے اجلاس بین الاقوامی سطح
پر فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں ہوئے 12 بڑی خفیہ ایجنسیوں کے
سربراہان کے اجلاس میں روس کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی، جبکہ روسی ڈپٹی وزیر دفاع
ولودومیر ہاوریلوف نے کہا کہ وہ شنگھریلا ڈائیلاگ میں موجود تھے، تاہم وہ اس اجلاس میں شامل
نہیں تھے۔ دوسری جانب سنگاپور میں امریکی سفارتخانے نے خفیہ ایجنسیوں کے اجلاس میں امریکی
نمائندے کی شرکت سے لاعلمی ظاہر کردی، جبکہ چین اور بھارت کی جانب سے بھی اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
عالمی شیڈو ایجنڈا،12 خفیہ ایجنسیوں ، عالمی شیڈو ایجنڈا،12 خفیہ ایجنسیوں ، عالمی شیڈو ایجنڈا،12 خفیہ ایجنسیوں
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں
= پڑھیں = خبر آئی ہے کے عنوان کے تحت مزید اہم اور معلوماتی خبریں