ایشیابین الاقوامیتازہ ترینخلیجی ممالک

عازمین حج کی آمد و رفت کیلئے جدید سفری سہولیات کا اہتمام مکمل

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ریاض: عازمین حج کی آمد و رفت

سعودی عرب کے حکام کی جانب سے رواں برس حج کے موقعہ پرعازمین حج کی آمد و رفت کے حوالے سے سفری سہولیات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے لئے 24 ہزار بسیں مختص کی گئی ہیں جبکہ مشاعر مقدسہ میں حرمین ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

پڑھیں : جدہ سے بھی عازمین کیلئے فری شٹل سروس پر عملدرآمد شروع

میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ 19 کے دو برس بعد رواں برس پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں

عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں جن کو سفری سہولیات کیلئے جہاں حرمین ٹرین مکہ مکرمہ

اور مدینہ منورہ کے درمیان سفری سہولت فراہم کر رہی ہے، وہیں مشاعر مقدسہ میں حرمین ٹرین 7

ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک سفری سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ عازمین حج کے لئے 17 ٹرینیں

مختص کی گئی ہیں، ٹرینیں 9 سٹیشنوں پر 2 ہزار سے زیادہ آمد ورفت کریں گی، مشاعر مقدسہ ٹرین

اور سٹیشنوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے اور ان کی آزمائشی سروس شروع کی گئی ہے جبکہ

عازمین حج کے لئے 24 ہزار بسیں بھی مختص کی گئی ہیں، پاکستان حج مشن کے مطابق اب تک 31

ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

عازمین حج کی آمد و رفت ،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے