ظلِ شاہ کی شہادت کیسے ہوئی؟ تحقیقات کیلئے عدلیہ کے دروازے پر دستک
لاہور: جے ٹی این پی کے نیوز: ظلِ شاہ کی شہادت کیسے ہوئی؟
لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال المعروف ظلِ شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،عدالت میں ظل شاہ کی موت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کا نفاذ بھی چیلنج کر دیا
تحریک انصاف نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144
کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، لاہور ہائیکورٹ میں
درخواست تحریک انصاف کے حماد اظہر نے اظہر صدیق کی وساطت
سے دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت سمیت دیگر
کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول جاری
ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کی جا سکتی، نگران پنجاب حکومت
نے الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ کی، درخواست
میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی
قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ 144 کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری
کرے، واضح رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار
کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد
لاہور کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری
تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ظلِ شاہ کی شہادت کیسے ہوئی؟
پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )