طیارے کی درمیانی نشست پر سفرکریں،انعام پائیں، آسٹریلوی ائیرلائن کا اچھوتا فیصلہ

سڈنی (جے ٹی این پی کے) طیارے کی درمیانی نشست پر سفر

یقینی طور پر ہوائی جہاز میں درمیانی نشست بیٹھنے کے لیے سب سے کم مطلوب نشست ہوتی ہے۔

اس کی وجہ ہوتی ہے کہ یہ نشست کھڑکی کا نظارہ یا ہوائی جہاز کی خدمات تک آسان رسائی فراہم نہیں کرتی۔

سوشل میڈیا پر ائیر لائن ورجن آسٹریلیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سروے میں 7ہزار 500 افراد نے شرکت کی اور ان کے صرف 0.6 فیصد افراد نے ہوائی جہاز پر درمیانی نشست کو ترجیح دی۔

تاہم مسافروں کو درمیانی نشست پر بیٹھنے کے لئے آمادہ کرنے کیلئے ایک ائیر لائنز نے نیا منصوبہ بنایا ہے۔

میڈیا نے اس معاملہ پر توجہ کی تو معلوم ہوا ہے کہ سی این این کے مطابق یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا

تو درمیانی نشست پر لوگوں کی دلچسپی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

ورجن آسٹریلیا نے اس منصوبے کے تحت اب درمیانی نشست کے لیے ایک "لاٹری” کا آغاز کر دیا ہے۔

اس لاٹری کے تحت رضا کارانہ طور پر یا غیر ارادی طور پر درمیانی نشست پر بیٹھنے والوں

میں کسی ایک کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سے 2 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔

یہ تقریبا ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ورجن آسٹریلیا کی سی ای او جین ہرڈلیکا نے

کہاکہ ہم اب اپنے فادار مہمانوں کو صرف درمیانی نشست پر بیٹھنے کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار

ڈالر کا انعام جیتنے کا موقع دے رہے ہیں۔

انعامات میں مفت پروازیں، ہیلی کاپٹر کے دورے، ریزورٹ کی چھٹیاں اور فٹ بال میچ دیکھنے

کے دورے بھی شامل ہیں۔

ایئر لائن نے کہا کہ اب سے 23 اپریل 2023 تک کوئی بھی ولاسٹی فریکوینٹ فلائر ممبر

جس کی عمر 18سال یا زیادہ ہو درمیانی نشست پر بیٹھے تو لاٹری میں رجسٹر ہونے کیلئے

ائر لائن کی ایپ استعمال کر سکتا ہے۔

ہر ہفتے جیتنے والے کو ایک الگ انعام دیا جائے گا۔

24 اکتوبر کو ایئر لائن کے سوشل میڈیا پیجز پر اس اعلان کے پوسٹ ہونے کے بعد کچھ مبصرین نے

اتفاق کیا کہ یہ ایک شاندار منصوبہ ہے۔ بعض دوسروں نے کہا کہ کوئی چیز انہیں

درمیانی نشست پر نہیں بٹھا سکتی۔

طیارے کی درمیانی نشست پر سفر

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: