طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب اور ثانیہ پہلی بار منظر عام پر

دبئی (جے ٹی این پی کے) طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب

طلاق کی افواہوں کے بعد قومی کرکٹر شعیب ملک اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے،

دونوں سٹارز کو طویل عرصے بعد پہلی بار ایک ساتھ انکے نئے شو دی مرزا ملک شو کے سیٹ پر دیکھا گیا،

اطلاعات کے مطابق دبئی میں مرزا ملک شو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا اور شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا پروگرام کے سیٹ پرایک ساتھ موجود ہیں۔

پروگرام کی ریکارڈنگ میں فلم اسٹار فہد مصطفی بھی موجود ہیں۔

ایک تصویر میں دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے کے کافی قریب کھڑے باتیں کرتے نظر آرہے ہیں

جبکہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا سامنے اور شعیب ملک دائیں جانب دیکھ رہے ہیں

جیسے وہ ایک دوسرے کو نظرانداز کررہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان

ایک تصویر میں فہد مصطفی اور شعیب ملک کے درمیان ثانیہ مرزا کھڑی ہیں اور اس میں شعیب اور ثانیہ کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دونوں نے تاحال اسکی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جوڑے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں

صرف کاغذی کارروائی باقی ہے اور اپنے بیٹے کیلئے دونوں کو پیرنٹنگ کرینگے۔

15 نومبر کو شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر ان کی سالگرہ پر

مبارکباد دی تھی جس کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ شائد طلاق کی افواہیں غلط تھیں.

لیکن شعیب ملک کی پوسٹ پر ثانیہ مرزا کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا.

جس سے دوبارہ شکوک پیدا ہونے لگے تھے۔

لیکن اب ان تازہ تصاویر نے ایک بار پھر لوگوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے

کہ آخر ان دونوں کے درمیان طلاق ہوئی ہے یا علیحدگی کی افواہیں صرف

نئے شو کی پروموشن کیلئے مارکیٹنگ اسٹنٹ ہے۔

طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: