آسٹریلیا،نیوزی لینڈتازہ ترینصحت

طب کی تاریخ کا دل دہلا دینے والا واقعہ، خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑا دریافت

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کینبرا: طب کی تاریخ کا دل دہلا

آسٹریلوی ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار ایک خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑا دریافت کیا ہے۔ حال ہی میں شائع ہونیوالی نئی تحقیق میں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی ( اے این یو ) اور کینبرا ہسپتال کے محققین نے خاتون کے دماغ میں پائے جانیوالے گول کیڑے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا آٹھ سینٹی میٹر(تین انچ) لمبا اوفیڈاسکارس رابرٹسی رانڈ ورم، عام طور پر اژدھا میں پایا جاتا ہے، جسے سرجری کے بعد 64 سالہ خاتون کے دماغ سے نکالا گیا ہے، خاتون آپریشن کے بعد زندہ اور روبہ صحت ہے۔ اے این یو اور کینبرا ہسپتال کے متعدی امراض کے ماہر سنجایا سینانائیکے نے میڈیا ریلیز میں کہا یہ دنیا کا پہلا واقعہ ہے۔

متاثرہ خاتون میں غیر معمولی نوعیت کی متعدد علامات تھیں، ڈاکٹرز

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاتون میں غیر معمولی نوعیت کی متعدد علامات تھیں،

جن میں معدے کا درد، کھانسی، رات کو پسینہ آنے سمیت ڈپریشن بھی شامل تھا۔

خاتون کی یادداشت بھی تیزی سے متاثر ہو رہی تھی اور وہ باتیں بھولنے لگی تھیں۔

لال رنگ کا یہ کیڑا دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے خاتون کے دماغ میں موجود تھا۔

محققین نے خبردار کیا ہے کہ اس کیس کی وجہ سے ثابت ہوتا ہے جانوروں سے

انسانوں میں منتقل ہونیوالی بیماریوں کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔

سنجنا سینانائکے بتایا آپریشن تھیٹر میں ہر کسی کو ہی اس وقت شدید حیرانی ہوئی

جب سرجن نے آلے کی مدد سے ایک حرکت کرتی چیز نکالی جو دراصل آٹھ سینٹی

میٹر کا جیتا جاگتا لال کیڑا تھا۔

ایسی بیماری جو کسی انسان میں اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی

یہ ایک ایسی بیماری ہے جو کسی انسان میں اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے اس بات کا امکان ہے کہ یہ کیڑا اس وقت خاتون کے دماغ

میں اس وقت جا گھسا ہو گا جب وہ گھر کے قریب موجود جھیل کے پاس موجود

گھاس کی ایک مخصوص قسم اکھٹا کر رہی تھیں، جسے ’’ وریگال گرینز‘‘ کہا جاتا ہے۔

اس خاتون کو جنوری 2021 میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے

دماغ کے سامنے والے حصے میں ایک غیر معمولی تبدیلی نظر آئی تھی۔ تاہم

ڈاکٹروں کو اس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی اور حقیقت تب ہی آشکار ہوئی جب

سرجن نے جون 2022 میں دماغ سے کیڑا نکالا۔ طبی تاریخ کا حصہ بن جانے

کے بعد اب یہ خاتون روبہ صحت ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

طب کی تاریخ کا دل دہلا ، طب کی تاریخ کا دل دہلا ، طب کی تاریخ کا دل دہلا ، طب کی تاریخ کا دل دہلا

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے