طالبان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہین ہوئی۔ بیرسٹر محمد علی سیف

نیوز ڈیسک/  طالبان کے ساتھ کسی

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ

یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طالبان کیساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی ہے 

ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے نہ تو کوئی ڈیل کی اور نہ ہی ھم نے کسی سازش کے

تحت طالبان کو صوبے میں آنے دیا ہے۔ 

بیرسٹر محمد علی سیف نے اس بات کی بھی تصیدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی)

سے تعلق رکھنے والے کچھ مسلح افراد صوبے میں آئے تھے اور یقیناً اس وجہ سے کبھ واقعات کا بھی

سامنا رہا اور اس دوران صوبائی حکومت اور طالبان کے مابین جاری مزاکراتی عمل میں تعظل بھی تھا

 

متعلقہ خبریں بھی پڑھیں

یہ باتیں انہوں نے سوات میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں

کے پی یا ملک بھر میں کہیں بھی طالبان موجود ہیں تو انہیں واپس بلا لیا جائے، بیرسٹر سیف کی طالبان رہنماؤں سے درخواست

انہوں نے میڈیا کے زریعے طالبان تک اپنا پیغام بھیجا ہے کہ وہ طالبان کے رہنماؤں سے درخواست کرتے ہیں

کہ پاکستان یا سوات میں کہیں

پر بھی انکے لوگ موجود ہیں تو وہ انہیں واپس بلا لیں

واضح رہے چند روز قبل صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا نے یہ کہا تھا

کی مذاکرات صرف ٹی ٹی پی کے ساتھ ہو رہے ہیں، طالبان کے باقی گروپ مذاکرات کی جانب

نہیں آنا چاہتے، پاکستان اورطالبان کے دورمیان امن مخالف مذاکرات کو کامیاب ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے،

طالبان کے اندر بہت سے گروپ حکومت کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب دیکھنا نہیں چاہتے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

طالبان کے ساتھ کسی

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: