طاقتور عالمی افواج میں پاک فوج کی 2 درجے ترقی،7 ویں نمبر پر آ گئی
واشنگٹن: جے ٹی این پی کے نیوز: طاقتور عالمی افواج میں پاک فوج
دنیا بھر کی طاقتور اور پیشہ وارانہ مہارت کے حوالے سے افواج پاکستان کی عالمی رینکنگ میں اضافے کا سفر جاری ہے اور امسال وطن عزیز کی مسلح افواج مزید دو درجے ترقی کیساتھ دنیا کی ساتویں طاقتور فوج کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے۔
قدرتی آفات ہوں یا جنگی حالات پاک فوج ہمہ وقت تیار
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کرنے
والی ویب سایٹ نے پاک فوج کو دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج قرار
دیا ہے۔ اس سے قبل ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022
میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی،
تاہم رواں سال اس کی رینکنگ میں دو درجے کی بہتری ہوئی ہے۔
دیکھیئے تفصیلی ویڈیو رپورٹ
میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور 2006 سے ملٹری اسٹرینتھ
رینکنگ شائع کر رہا ہے اور ہر سال، یہ جنگ سازی کی صلاحیتوں کی
بنیاد پر تمام ممالک کی افواج کی درجہ بندی کرتا ہے۔ یہ 60 سے زیادہ
عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد ہر ملک کو پاور انڈیکس سکور فراہم کرتا ہے۔
پاور انڈیکس کی قدر جتنی کم ہو گی، ملک کی لڑنے کی صلاحیت اتنی ہی زیادہ ہو گی۔
پاکستان 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ جاپان، فرانس، اٹلی،
ترکی، برازیل، ایران، اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی اور کینیڈا سے زیادہ طاقتور اور باصلاحیت فوج رکھتا ہے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر روس، تیسرے پر
چین جبکہ بھارت کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پانچواں نمبر جنوبی
کوریا اور چھٹا برطانیہ کو دیا گیا ہے جبکہ پاکستان اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آیا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
طاقتور عالمی افواج میں پاک فوج ، طاقتور عالمی افواج میں پاک فوج