طائف، 84 ہزار سے زائد گلاب کے پھولوں کا گلدستہ بنانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

ریاض (جے ٹی این پی کے) طائف، 84 ہزار سے زائد گلاب

سعودی عرب کے شہر طائف میں گلاب کے پھولوں سے سجائے گئے دنیا کے سب سے بڑے
گلدستہ نے 2018 کے ایسے ہی ایک گل دستے کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے
ہوئے اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیا۔

ٹوکری 12.129 میٹر لمبی، 7.98 میٹر چوڑی، 1.297 میٹر اونچی تھی

میڈیا رپورٹس کے مطابق طائف میں گلاب کی یہ ٹوکری 12.129 میٹر لمبی، 7.98 میٹر چوڑی
اور 1.297 میٹر اونچی تھی، جبکہ سنگاپور کی ٹوکری کی لمبائی 9.47 میٹر، چوڑائی 6 میٹر
چوڑی اوراونچائی 1.2 میٹر تھیں۔ یہ ریکارڈ طائف روز فیسٹیول کے دوسرے سیشن کےموقعے
پر قائم کیا گیا۔ گلاب میلے کی میزبانی طائف گورنری کر رہی ہے جبکہ اسے خادم الحرمین
الشریفین کے مشیر اور گورنر ملکہ شہزادہ خالد الفیصل کی سرپرستی اور وزارت ثقافت کا
تعاون حاصل ہے۔

ٹوکری کی تیاری سے لیکر اختتام تک کام پر 168 گھنٹے لگے

دیوہیکل گلاب کی ٹوکری ایک مخصوص میکانزم سے تیار کی گئی ہے جس میں تمام پہلوؤں
کو مدنظر رکھا گیا تھا، کیونکہ اس میں تقریبا 26 اقسام کے بہترین گلاب شامل تھے جن سے
84,450 گلابوں کا گلدستہ بنایا گیا تھا۔ ٹوکری کی تیاری میں لوہے، لکڑی، کارک، پلاسٹک،
پی وی سی کا مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ٹوکری کی تیاری میں طائف گورنری کے 190 سے
زائد نوجوان مردوں اور عورتوں نے حصہ لیا اور ٹوکری کی تیاری سے لے کر اس کے اختتام
تک کام کے 168 گھنٹے لگے۔

طائف الورد فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن 14 دن جاری رہا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ طائف الورد فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 6 مئی کو کیا گیا تھا
اور یہ 14 دن تک جاری رہا۔ اس میں فنکاروں اور بینڈوں کے ایک گروپ کی شرکت کے
ساتھ 50 سے زیادہ لائیو پرفارمنس اور تخلیقی پرفارمنگ آرٹس شو بھی پیش کیے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

طائف، 84 ہزار سے زائد گلاب ، طائف، 84 ہزار سے زائد گلاب

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: