265پولنگ سٹیشنز پر ٹرن آوٹ پچیس فیصد، کپتان کی پشاور سمیت 6 قومی نشتوں پر برتری

265پولنگ سٹیشنز پر

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور پر ضمنی انتخاب میں آج 16 اکتوبر اتوار کے روز صبح 8 بجے شروع ہونیوالی پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوئی، ادھر ایک حلقہ این اے 45 کرم پر الیکشن کینسل ہوا ہے

این اے 31 پشاور میں سابق وزیراعظم عمران خان اور حاجی غلام احمد بلور میں مقابلہ

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے حلقہ 31 پر ہونیوالے سیاسی دنگل میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی غلام بلور اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مدمقابل ہیں۔

پی ٹی آئی 6 اور پی پی کو 2 نشتوں پر برتری حاصل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کو پشاور حلقہ این اے 31 اور فیصل آباد سے واضح برتری حاصل ہے

پشاور پی ٹی آئی 25 ہزار ووٹوں کی برتری سے فتح یاب

جبکہ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اسی طرح غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 31 پشاور 5  کے 265 میں سے 123 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت عمران خان 59972 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حمایت یافتہ امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے 34724 ووٹ حاصل کیے،

مردان میں بھی کپتان آگے ۔۔

مردان این اے 22 121 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 27000 ووٹ لے کر پہلے اور جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم نے 24311 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جہاں ٹوٹل 330 مکمل پولنگ اسٹیشن ہیں

چارسدہ، ایمل ولی سے کانٹے کا مقابلہ تاہم کپتان برتری پر ۔۔

اسی طرح غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 24 چارسدہ 2  کے 384 میں سے  71  پولنگ اسٹیشنز کے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 13600 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے 11585 ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو 6 اور پی پی کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پشاور میں حلقہ این اے 31 میں 265 پولنگ سٹیشنز پر ٹرن آوٹ صرف پچیس فیصد تک رہا جبکہ ضمنی انتخاب میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا

ذرائع کے مطابق پشاور کے گل بہار، دلہ زاک روڈ، اور اندرونِ شہر لاہوری، ہشت نگری وغیرہ میں ووٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، لیکن انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں عروج پر رہیں مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں وقفے وقفے سے ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ عمل تعطل کا شکار رہا، ووٹرز کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرتے وقت اپنے لیڈر کے حق میں ٹھپہ لگانے کی تصاویر ویڈیو تو بنتی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتیں رہی ایسے میں لیڈر بھی ووٹرز سے کم نہ رہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی ثمر بلور کو نوٹس جاری

اے این پی کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے بھی الیکشن ضابطہ اخلاق کی کوئی پرواہ نہ کی اور ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے اور کل بروز پیر کو پیش ہونے کو کہا۔

ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ، نتائج تسلیم کرینگے، غلام بلور

ادھر سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مدمقابل این پی کے سینئر رہنماء حاجی غلام بلور نے بھی ایسی ورکرز کے سامنے ووٹ کاسٹ کیا اور ورکرز نے انکے ساتھ تصاویر بھی کھینچی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد غلام احمد بلور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج جو بھی ہوں اسے مکمل تسلیم کریں گے، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے۔ غلام بلور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔

این سی 33 گھنٹہ گھر کا صدر سیاسی جماعت کی مبینہ غنڈی کردی کا نشانہ


سٹی نمبرون پولنگ سٹیشن میں اےاین پی اور پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ کےدرمیان ہاتھا پائی پولنگ کاعمل روک دیاگیا،

جتن اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بعض ووٹرز نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ

پشاور حلقہ این اے 31 کے پولنگ سٹیشن میں سیاسی جماعت کے کارکنان کے روپ میں غنڈے موجود تھے

خواتین کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا کیوں ۔۔ کیا ایک وجہ ۔۔۔،

کریمنلز ورکرز کو ذہنی اذیت اور عام ووٹرز پر دھونس جماکر اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ استعمال کرواتے ہیں

تاہم سماجی حلقوں نے ٹرن آؤٹ کم ہونا بالخصوص خواتین کا گھروں سےنہ نکلنےکی وجوہات غنڈی گردی کا خوف قراردیاہے

واقعہ میں زخمی ہونیوالے نوجوان کارکن یوتھ کونسلر این سی 33 کےصدر ربنوازاعوان کو مرہم پٹی کیلئے لےجایا گیا۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی پولنگ سٹیشن آمد پر مخالف جماعت کے کارکنوں کی نعرہ بازی، تلخ کلامی پولنگ عمل تعطل کا شکار

اسی طرح پشاور تحریک انصاف کے ایم پی اے آصف خان کی میونسپل انٹر گرلز کالج زریاب کالونی آمد پر

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن مشتعل نعرہ بازی شروع کردی جس پر ایم پی ای اور اے این پی کے

کارکنوں کے مابین تلخ کلامی شروع ہوئی تو پولیس نے دونوں پارٹیوں کے سپورٹرز کو باہر نکال دیا

پولنگ کا عمل وقتی طور پر تعطل شکار رہا تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا

چارسدہ خامنائی پولنگ اسٹیشن میں خاتون رکن اسمبلی اور دیگر خواتین میں تنازعہ پولنگ عمل میں خلل کا باعث بنا

ادھر چارسدہ کے پولنگ سٹیشن پر خاتون رکن کو پولیس نے پولنگ سٹیشن سے باہر نکالنے کا کہا تو

انہوں نے موبائل چھیننے کی کوشش کی ہنگامہ آرائی ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ پولنگ روک دی گئی

اے این پی کی خاتون رکن شاہدہ بی بی نے پی ٹی آئی خاتون ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا جس پر حالات کشیدہ ہوگئے شاہدہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ صبح سے آئی ہوں ، اور پولنگ اسٹیشن میں بیٹھی ہوئی ہے واضح رہے کہ شاہدہ بی بی مردان کی ایم پی اے ہے جو چارسدہ خانمائی پولنگ اسٹیشن میں موجود ہے۔

یہ نیوز رپورٹ اپڈیٹ کی جارہی ہے مزید تفصیلات کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: