ضمنی انتخاب: حلقہ این اے 45 کرم/ عمران خان کی برتری، ووٹوں کی گنتی جاری۔۔

رپورٹنگ ڈیسک/ ضمنی انتخاب: حلقہ این اے 45

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں تمام پولنگ ستیشنز حساس ہونے کے باوجود انتظامیہ پولیس

اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیجانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں

صبح تقریباً آٹھ بجے پولنگ شروع ہوئی اور ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہا۔

حلقہ این اے 45 کرم میں قومی اسمبلی کی خالی نشت پر ضمنی انتخاب کیلئے ہونیوالی ووٹنگ کے اختتام کیبعد

وقفے وقفے سے نتائج بھی آرہے ہیں ۔

اب تک کتنے پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے اور ووتوں کی تعداد

پاکستان الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 12پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق چیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان کو برتری حاصل ہے۔ 11 پولنگ سے آر ایم ایس پرموصول ہونیوالے نتائج کےمطابق (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے ابھی تک 1677 ووٹ لے کر سب پر برتری حاصل کئے ہیں جبکہ انکے مد مقابل جمعیت علماء اسلام ف کے جمیل خان 765 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس دیگر حساس

جبکہ دیگر کو حساس قرار دیا گیا ہے واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان و پی ڈی ایم کے امیدوار سمیت 16 امیدوار حصہ لیا جبکہ این اے 45 میں کل 1 لاکھ 98 ہزار 618 رجسٹرڈ ووٹرز جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 349 مرد اور 87 ہزار 259 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ووٹرز شامل ہیں۔

ضمنی انتخاب پولیس کے اڑھائی ہزار اہلکاروں نے ڈیوٹیاں دیں

واضح رہے کہ مذکورہ نشست ان 9 نشستوں میں شامل ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی، یہاں دیگر حلقوں کی طرح 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونا تھا تاہم اس وقت امن وامان کے باعث اس حلقے میں الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

16 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے سات حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: