ضمنی الیکشن، کپتان کا بیک وقت 6 قومی حلقے جیتنے کا نیا ریکارڈ،آج یوم تشکر
ضمنی الیکشن، کپتان کا بیک وقت
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں 6 نشستوں پر فتح حاصل کر کے 2018 کے عام انتخابات میں بیک وقت 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
پڑھیں : پاکستان کی تاریخ کے منفرد نوعیت کے ضمنی الیکشن کا معرکہ
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
نے 2018 کےعام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیابی حاصل
کر کے بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 1977 کا بیک وقت
چار حلقوں میں کامیاب ہونے کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
گزشتہ روز ملک کی تاریخ کے اپنی نوعیت کے ہونیوالے منفرد ضمنی الیکشن
میں قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے میں بھی عمران خان واحد امیدوار تھے اور
انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کپتان کی خیبر پختونخوا، پنجاب میں 3،3 سندھ میں 1 حلقے سے فتح
عمران خان نے ضمنی انتخابات میں این اے 22 مردان میں جے یو آئی ف کے امیدوار محمد قاسم،
این اے 24 چارسدہ میں اے این پی کے امیدوار ایمل ولی خان، این اے 31 پشاور میں اے این پی ہی
کے غلام احمد بلور، این اے 108 فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی،
این اے 118 ننکانہ صاحب میں پی ایم ایل این کی امیدوار شذرا منصب اور این اے 239 کورنگی کراچی
میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید نیئر رضا کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ این اے 237 ملیر
کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوئے۔
عمران خان شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ریکارڈ 2018 میں ہی توڑ چکے
یوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابا ت میں 6 نشستوں پر فتح کیساتھ ہی 2018 کے
عام انتخابات میں 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس سے قبل بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید
ذوالفقار علی بھٹو اور پھر عمرا ن خان بیک وقت 5 حلقوں سے الیکشن لڑ چکے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو
4 نشستوں پر فاتح رہے اور ایک پر شکست کھائی تھی، جبکہ عمران خان اپنی 5 کی 5 نشستوں پر کامیاب رہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر آج بروزپیر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے،
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے تمام ورکرز اور صوبائی قائدین کو یوم تشکر منانے کی اپیل کی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج
پورے پاکستان میں عمران خان کی اپیل پر یوم تشکر منایا جائےگا اور
عوام کا بھرپور ساتھ دینے کا شکریہ ادا کیا جائےگا جبکہ یوم تشکر کی
بڑی تقریب اسلام آباد میں ہو گی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
خطاب کریں گے اور عوام کو پی ٹی آئی کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ضمنی الیکشن، کپتان کا بیک وقت , ضمنی الیکشن، کپتان کا بیک وقت , ضمنی الیکشن، کپتان کا بیک وقت