پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

ضلع بنوں میں بڑی تبدیلی ، پولیس اور عوامی شکایات کی آڈیو، ویڈیو مانیٹرنگ شروع

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور ( آئی آر خان ) ضلع بنوں میں بڑی تبدیلی

Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس یا عوام کی طرف سے کی گئی

بدسلوکی یا بدتمیزی کو آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں محفوظ کرنا ممکن ہو گیا- جس کا

باقاعدہ افتتاح ڈی پی او آفس بنوں میں کیا گیا- اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد

ریاض خان خٹک ،پی ایس او رضوان خان،پبلک ریلیشن آفیسر محمد آصف حسن صدر بنوں

پریس کلب محمد عالم خان جنرل سیکرٹری عمردیا ز خان سمیت پولیس افسران موجود

تھے-

=-= ویڈیو کیم ریکارڈر کا مقصد شکایات کا منصفانہ ازالہ یقینی بنانا، عمران شاہد
ضلع بنوں میں بڑی تبدیلی
ڈی پی او بنوں عمران شاہد مددگار پولیس فورس کے اہلکاروں کو ویڈیو کیم ڈیوائس لگا رہے ہیں ( فو ٹو جتن نیوز اردو )

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد نے مددگار پولیس فورس اور ٹریفک وارڈنز پولیس

کو ابتدائی مرحلہ میں باڈی کیم ریکارڈر تقسیم کئے- بعدازاں ڈی پی او بنوں عمران شاہد

نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کیم ریکارڈر کا مقصد کرپشن کی روک تھام اور

شہریوں کے ساتھ پولیس کا رویہ جانچنا ہے، اور ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم کرنا ہے کہ

عوام کا پولیس کے ساتھ رویہ کیسا رہتا ہے-

=-= ڈیوائس کی مدد سے تھانہ کلچر میں تبدیلی ممکن ہو گی، ڈی پی او
ضلع بنوں میں بڑی تبدیلی
ڈی پی او بنوں عمران شاہد مددگار پولیس فورس کے اہلکاروں کو ویڈیو کیم ڈیوائس لگانے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں ( فو ٹو جتن نیوز اردو )

ڈی پی او بنوں نے کہا کہ مدد گار پولیس فورس کو یہ ڈیوائس اس لئے دیئے جا رہے ہیں،

تاکہ یہ معلوم ہو کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ پولیس کا رویہ درست ہوتا ہے

یا نہیں، اور تھانے میں موجود محرر سٹاف کس طرح عوام سے پیش آتے ہیں، عوام کا جائز

کام بروقت ہو رہا ہے یا نہیں-

= پڑھیں = پشاور کے عوام ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی سے خوش

پولیس یونیفارم میں نصب نئی ٹیکنالوجی کے باڈی کیم ریکارڈر سب کچھ ریکارڈ کریگا،

اکثر اوقات پولیس کے خلاف شکایات موصول ہوتی ہیں کہ پولیس کا رویہ عوام کیساتھ

انتہائی سخت رہتا ہے جو اب باڈی کیم ریکارڈر کے ذریعے سے پولیس کا عوام کے ساتھ

رویہ مانیٹر کیا جائیگا- یہ ڈیوائس اہلکار کے پولیس یونیفارم کے کندھے پر نصب ہو گی-

اس ڈیوائس میں ایچ ڈی ویڈیو، آڈیو کی ریکارڈنگ کی خصوصیت موجود ہے، ریکارڈ کو

کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر چیک کیا جاسکے گا- اب پولیس یا عوام کی طرف سے

کی گئی بدسلوکی یا بدتمیزی کو آڈیو، ویڈیو شکل میں محفوظ کیا جائیگا۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور

نوازیں ، شکریہ ،

جتن انتظامیہ

ضلع بنوں میں بڑی تبدیلی ، ضلع بنوں میں بڑی تبدیلی ، ضلع بنوں میں بڑی تبدیلی

نواں کوٹ، پولیس اہلکارکی لڑکی سے زیادتی

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے