پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان صوابی یونیورسٹی میں
رباب مہدی ریجنل کمشنر انٹی ہراسمنٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بہت سارے ادارے قائم کررکھے ہیں اور انکی کارکردگی بھی اچھی ہے لیکن بدقسمتی خواتین کی ان اداروں تک رسائی مشکل ہے۔
وفاقی محتسب کی ریجنل کمشنر برائے انسداد حراسیترُباب مہدی نے ایک سیمینار میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار "یونیورسٹی آف صوابی” میں منعقد ہوا تھا۔ ریجنل کمشنر نے اپنے خطاب کے دوران خواتین اور انکے متعلق مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم جب عورتوں کی بات کرتے ہیں تو ہم اپنے ملک کی آدھی آبادی کے بارے میں بات کررہے ہوتے ہیں۔
مقررین کا خواتین کے حقوق اور مسائل پر اظہار خیال
مزید کہا کہ جائے کار پر بہت ساری خواتین صرف اس وجہ سے ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں کہ کام کرنا اُنکی مجبوری بن جاتی ہے۔ بہت ساری عورتوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں رکھا جاتا اور اُنکی حق تلفی کی جاتی ہے۔ البتہ حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سارے ادارے بنائے ہیں اور وہ سب ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں بہت اچھا
ریجنل کمشنر کی خدمات قابل ستائش ہیں، وائس چانسلر کا خطاب
لیکن بدقسمتی سے بہت سارے لوگ اُن اداروں تک نہیں پہنچ سکتے اُن اداروں میں سے ایک ادارہ FOSPAH بھی ہے۔ جو کہ کام کرنے والی خواتین کے لئے اور ان کے لئے جائے کار کو اور دفتری ماحول منفرد بنانے کے لئےسرتوڑ کوشش کر رہا ہے۔ ریجنل کمشنر نے وفاقی محتسب کشمالہ خان اور صدر مملکت پاکستان عارف علوی کا بھی نظریہ بیان کیا کہ "حراسیت سے صاف پاکستان” اور تقریب کے آخر میں یونیورسٹی آف صوابی کی فیکلٹی اور وائس چانسلر نے ریجنل کمشنر کو خوش آمدید کیا اور اُن کے کام کو سراہا۔
تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا. طلبہ میں اعزازات کی تقسیم
سیشن کے آخر میں موسم بہار کی
خوش آمدید کرنے کے لیے بسنت کی رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور آخر میں کیک کاٹا
طلباء و طالبات میں اعزازت تقسیم کیے گئے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو== ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ
عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ