صفائی میں اپنی مثال آپ پیرس گندگی میں تبدیل، وجہ جان کر حیران ہوں گے

پیرس: جے ٹی این پی کے نیوز: صفائی میں اپنی مثال آپ پیرس

فرانس کا دارالحکومت پیرس جہاں خوشبووں کا شہر ہونے کہ پہچان رکھتا وہیں اس کا شمار دنیا کے صاف اور خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے، لیکن اب یہاں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں، پیرس کی سڑکوں پر کئی ٹن بدبو دار کچرا جمع ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موجودہ صورتِحال کی وجہ سے یہاں چوہوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے، اس کی وجہ صفائی کرنیوالے اہلکاروں کی پنشن اصلاحات کیخلاف جاری ہڑتال ہے جس کے باعث پیرس کی سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

عملہ صفائی کی ہڑتال نے شہر کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کی پنشن کی عمر

62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کی تجویز پر کچرا اٹھانے والے

اہلکاروں کی 6 مارچ سے ہڑتال جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیرس

کی سڑکوں پر بے انتہا کچرا پڑا ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ

پیر تک شہر کی سڑکوں پر 5 ہزار 600 ٹن سے زائد کچرے کے ڈھیر

لگے ہوئے تھے۔ دوسری جانب شہریوں نے حکام سے صورتِحال کا حل

نکالنے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ دوسری طرف صفائی کرنے والوں نے

اپنا مطالبہ تسلیم نہ کئے جانے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا

ہے، موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے صدر ایمانوئل

میکرون کی حکومت کو عملہ صفائی کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہی پڑیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

صفائی میں اپنی مثال آپ پیرس

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: