صدف نعیم کے شوہر اور بیٹی کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان،امدادی چیک حوالے
لاہور (جے ٹی این پی کے) صدف نعیم کے شوہر اور بیٹی
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چینل فائیو کی سینئر صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم،بیٹے اذان نعیم، چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصرسے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے بیٹے اوربیٹی کو دلاسہ دیا اور انکے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بیٹی نمرہ نعیم کوسرکاری ملازمت اور صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کااعلان کیا۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی والدہ محترمہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔
مرحومہ کی ناگہانی وفات پربہت دکھ او رافسوس ہوااور ہم غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ
میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صدف نعیم مرحومہ ایک انتہائی محنتی اورپروفیشنل صحافی تھیں اور
شعبہ صحافت میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری
وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسمبلی عنایت لک، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام
بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،ایچ او تھانہ کامونکی سٹی اور ذمہ دار اہلکار معطل
چودھری پرویز الٰہی نے کامونکی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے
انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ کامونکی سٹی منظر سعید اور ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ معطل ایس ایچ او اور اہلکاروںکے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔
صحافیوں پر تشدد کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔واقعہ کی تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔
صدف نعیم کے شوہر اور بیٹی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد