صدر مملکت عارف علوی کی روزنامہ وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر ہارون شاہ سے توقع
رپورٹ: بیورو چیف/ عمران رشید خان صدر مملکت عارف علوی کی توقع
کچھ روز قبل پشتو زبان کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار روزنامہ وحدت اور سربراہ وحدت نیوز ڈیجیٹل
پیر ہارون شاہ کی ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر مملکت پاکستان عارف علوی سے
غیر رسمی ملاقات ہوئی ،وحدت گروپ کے زیر اہتمام وحدت نیوز ڈیجیٹل کی نشریات شروع ہونے پر انہوں نے روزنامہ
وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر ہارون شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر
ایڈیٹر ناصر داوڑ، معروف صحافی میاں فاروق فرا ق ، وحدت نیوز اینکر اور اسائمنٹ ایڈیٹر عمران علی خان بھی موجود تھے۔
ضرور پڑھیں۔ نیو پشاور ویلی کے میڈیا انکلیو میں صحافیوں کو پلاٹوں کے لیٹرز حوالے
ریاست کیخلاف اُٹھنے والی آواز اور بلاجواز پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روزنامہ وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر ہارون شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے
پشتو زبان کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار روزنامہ وحدت کے بعد وحدت نیوز ڈیجیٹل کے نشریات کے
آغاز اس توقع کا بھی ا ظہا ر کیا کہ روزنامہ وحدت کی طرح وحدت نیوز ڈیجیٹل بھی ملک میں مثبت اور
تعمیری صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریگا، انہوں نے و حد ت نیوز ڈیجیٹل کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات
کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت میڈیا کی مکمل اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ،
یہ بھی پڑھیں۔ پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس، مختلف کمیٹیوں کا قیام
تاہم میڈیا سے حکومت یہ توقع بھی رکھتی ہے کہ وہ ریاست ، مملکت خداداد پاکستان اور اس کے اداروں
کی سلامتی و استحکام کیخلاف اُٹھنے والی آواز اور بلا جواز پروپیگنڈے کا بھی منہ توڑ جواب دے ۔
تنقید برائے تنقید نہیں تنقید برائے تعمیر ، غلطیوں، کوتاہیوں کی نشاندہی اور حل
حکومت پر تنقید برائے تنقید نہیں تنقید برائے تعمیر ہو، غلطیوں، کوتاہیوں کی نشاند ہی اور اسے حل کرنے کیلئے
آراء پر مبنی پروگرام ہونا چاہیں ، دنیا میں پاکستان کی اصل شکل پیش کرنے میں کردار بھی عہد حاضر میں میڈیا کی ذمہ داروں میں شامل ہے اور حکومت آزادی صحافت پر کسی طور کوئی حرف نہیں آنے دے گی۔
پڑھیں۔ پیکا آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے، صدر کے ایچ یو جے ناصر حسین
فیک نیوز کے حوالے سے انہوں نے پیکا قانون میں ترامیم سے متعلق آرڈنینس لانے کا مقصد بھی یہی ہے
تاکہ فیک نیوز کا راستہ روکا جاسکے ، تاہم میڈیا کو اس حوالے سے جو تحفظات ہیں ،
انہیں دور کرنے کیلئے ملکر کام کیا جاسکتا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
صدر مملکت عارف علوی کی توقع