اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

صدارتی نظام وفاق کیلئے تباہ کُن نتائج لائیگا ، سینیٹ میں قرارداد منظور

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) صدارتی نظام وفاق کیلئے تباہ کُن

سینٹ نے ملک میں جاری صدارتی نظام پر بحث کےخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
پیر کو سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے ملک میں جاری صدارتی نظام پر بحث کے خلاف
قرارداد ایوان میں پیش کی، یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری مزاری، سینٹر شفیق ترین، اعظم نزیر تارڈ
اور مشتاق احمد قرارداد پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو اور سینٹر
ہدایت اللہ قرارداد پیش کرنے والوں کا حصہ تھے۔

= پڑھیں = یوسف گیلانی نے اسٹیٹ بینک بل منظوری کا کریڈٹ صادق سنجرانی کو دیدیا

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ میڈیا کے ایک حصے اور سوشل میڈیا پر پارلیمانی نظام کے خلاف منظم
بحث چلائی جا رہی ہے، مہم صدارتی طرز حکومت کیلئے چلائی جا رہی ہے۔ متن میں مزید یہ بھی کہا گیا
کہ قائد اعظمؒ نے پاکستان کیلئے وفاقی پارلیمانی طرز حکومت کا تصور پیش کیا۔

= یہ بھی پڑھیں = بلاول بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار

پاکستان کے لوگوں نے وفاقی پارلیمانی نظام کیلئے انتھک جدوجہد کی۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ 1973
کا آئین پاکستان کا تصور ایک وفاق کے طور پر پیش کرتا ہے۔ صدارتی طرز حکومت سے وحدانی طرز
حکومت قائم ہو جائیں گی۔

قرارار داد میں کہا گیا کہ صدارتی نظام لانے کیلئے 1973 کے آئین کی ازسر نو تخلیق درکار ہو گی، ایوان
1973 کے آئین کے پیش کردہ پارلیمانی طرز حکومت کا تحفظ کرے گا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ دیگر کوئی
بھی طرز حکومت وفاق کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا۔ بعد ازاں ایوان بالا نے قرارداد کثرت رائے سے
منظور کر لی۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ

صدارتی نظام وفاق کیلئے تباہ کُن ، صدارتی نظام وفاق کیلئے تباہ کُن

آئندہ مرحلے میں، خودامیدواروں کا فیصلہ کرونگا، عمران خان

Senate of Pakistan , Senate of Pakistan , Senate of Pakistan , Senate of Pakistan , Senate of Pakistan , Senate of Pakistan , Senate of Pakistan , Senate of Pakistan , Senate of Pakistan , Senate of Pakistan

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے