تازہ ترینصحت

صحت کیلئے مصنوعی روشنی مضر، سائنسدانوں کا نئی تحقیق کے بعد انتباہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بیجنگ (جے ٹی این پی کے) صحت کیلئے مصنوعی روشنی مضر

ایسے کمرے میں سونا جس میں رات کے وقت باہر سے مصنوعی روشنی آتی ہو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

یہ معلومات اس قت سامنے آئیں جب چین میں ایک لاکھ افراد پر کی جانیوالی تحقیق کی گئی۔

نتائج سے پتہ چلا کہ رات میں روشنی کی آلودگی سے متاثر علاقوں میں رہنے والوں کے ذیابیطس میں مبتلا ہو نے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت تقریبا 28 فیصد زیادہ تھے جو کم آلودہ جگہوں پر رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

ڈائیبیٹولوجیا میں شائع ہونیوالی تحقیق میں محققین نے کہا چین میں 18 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں 90 لاکھ سے زائد ذیا بیطس کے کیسز رات کے وقت روشنی کی آلودگی کی وجہ سے ہیں۔

جیسے جیسے لوگ شہروں کی جانب منتقل ہوں گے یہ تعداد مزید بڑھے گی۔

مصنفین کا کہنا تھا کہ شہری روشنی آلودگی اتنی وسیع پیمانے پر ہوتی ہے کہ

یہ دسیوں یا سیکڑوں کلیو میٹر پر موجود مضافاتی علاقوں اور جنگلاتی پارکوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

شیکاگو کی یونیورسٹی آف فیئن برگ اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر فائلس زی، جو تحقیق کا حصہ نہیں تھے،

کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس سے قبل ہونے والے مطالعے میں سامنے آنے والے

رات کے وقت روشنی کے میٹابولک افعال اور ذیابیطس کے خطرات جیسے

نقصان دہ اثرات کے امکانات کی تصدیق کرتی ہے۔

صحت کیلئے مصنوعی روشنی مضر

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے