عمران خان کا صحتیاب ہوتے ہی اسلام آباد کی کال دینے کا اعلان

مانیٹرنگ ڈیسک/ عمران خان کا صحتیاب ہوتے ہی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار قوم سے خطاب کیا۔

وہ تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے ان کی تمام رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا لیکن مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

عمران خان نے میڈیا بریفینگ کے دوران کہا کہ انہیں چار گولیاں لگیں،

انہوں نے قاتلانہ حملے کے بارے میں اہم ترین تفصیلات کہ وہ خود پر حملے کے حوالے سے کیا کچھ جانتے تھے،

ان پر قاتلانہ حملہ کہاں اور کیسے کر کے اسے کیا رنگ دیا جانیوالا تھا اپنے خطاب میں منظر عام پر لے آئے۔

پڑھیں : کپتان کے تمام الزامات بے بنیاد، آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ انہیں خود پر قاتلانہ حملے سے ایک روز قبل

ہی معلوم ہو گیا تھا کہ انہیں وزیر آباد یا گجرات میں نشانہ بناتے

ہوئے قتل کئے جانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، اور اس

منصوبے کے تحت مجھے توہین مذہب کے نام پر قتل کیا جائیگا،

ٹھیک اسی طرز پر جیسے کہ سلمان تاثیر کے بعد ہوا اور پھر قاتل

کے بارے میں یہ بتایا جائیگا کہ وہ مذپبی انتہاء پسند تھا، انہوں نے یہ

پلان عوام کے سامنے رکھا تھا وزیر آباد میں جو کچھ ہوا سب کچھ سکریپٹ کے مطابق تھا۔

مزید پڑھیں : عمران خان سیاسی مخالف مگر دشمن نہیں، رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا کہ ان پر گولیاں چلانے والے مسلم لیگ ن کے لوگ

ہیں انہوں نے یہ بات واضح کی کہ انکی پارٹی کسی کے زیر سایہ

چلنے والی پارٹی نہیں بلکہ میں نے پارٹی کو بنانے میں 22 سال

تک مسلسل محنت و جدوجہد کی ہے۔ انہوں اس بات کا ذکر بھی کیا

کہ انکے پاس یہ خبریں کہاں سے آتی ہیں وہ پاکستان کے وزیراعظم

رہ چکے ہیں اور انکے بھی کوئی کسی سے کم تعلقات نہیں بہت سے

لوگوں کو جانتا ہوں ، اداروں اور ایجنسیوں میں لوگوں کو میں جانتا

ہوں، اداروں کے اندر سب متنفر ہیں کیونکہ جب سے یہ آئے ہیں معیشت،

انڈسٹری، ٹیکس کولیکشن نیچے جا رہی ہے، جولوگ ان سے تنگ ہیں، وہ لوگ مجھے بتاتے ہیں کیا سازش چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر

فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے گولی کے ٹکڑے نکال

دیے گئے ہیں کیونکہ انہیں نہ نکالنے سے مرکزی شریان متاثر ہونے کا خطرہ تھا

حامد میر کی مذمت، کامران خان نے پرانا ویڈیو بیان چلا دیا

عالمی شہرت یافتہ مامور پاکستانی سینئر صحافی حامد میر نے دوران خطاب اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ

سابق وزیراعظم عمران خان ہسپتال سےخطاب کر رہے ہیں، انکی آواز مختلف ٹی وی چینلزپر بار بار غائب ہورہی ہے،

یہ پاکستان کی حقیقت کو واضح کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اقتدار میں تھے تو اپوزیشن کی آوازوں کو خاموش کرنے کی مذمت کی تھی ، اب عمران خان اپوزیشن میں ہیں اور وہ ان کی تقریر کو سنسر کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

عمران خان کا صحتیاب ہوتے ہی

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: