صحتمند زندگی کیلئے روزانہ 8 گلاس پانی ضروری والا موقولہ غلط قرار

بیجنگ(جے ٹی این پی کے) صحتمند زندگی کیلئے روزانہ 8 گلاس
انسانی صحت کے حوالے سے ایک مشہور ٹوٹکہ ہے کہ دن میں آٹھ گلاس پانی (تقریبا دو لیٹر) پینا چاہیے،
تاہم،اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے کم مقدار میں جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
چین کے شین ژین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی)
کے سائنسدانوں کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی گروپ نے معلوم کیا کہ بیس
سال کی عمر میں ایک مرد کی روزانہ پانی کی ضرورت اوسطا 1.5 سے 1.8 لیٹر ہونی چاہیے،جبکہ اسی عمر کی ایک عورت کے لیے یہ 1.3 سے 1.4 لیٹر ہونی چاہیے۔


سائنسدانوں کا 20ممالک کے افراد پر تحقیق کے بعد سامنے آنیوالا مشاہدہ


سائنس جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار انسانی جسم میں
پانی کے تناسب کو بتایا گیا ہے یہ تناسب ایک انڈیکیٹر ہے جو جسم کے ہر

روز استعمال ہونے والے پانی کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔
آئسوٹوپ ٹریکنگ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے 20 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے 8 دن سے 96 سال عمر کے 5ہزار 604 شرکا پر اپنی تحقیق کو مکمل کیا۔

صحتمند زندگی کیلئے روزانہ 8 گلاس

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: