صحافی کے موبائل فون کا ڈیٹا چوری، ایف آئی اے نے کیس رجسٹر کرلیا
لاہور (جے ٹی این نیوز) صحافی کے موبائل فون
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی پی پی سی/ کے ایچ یو جے کے ممبر اور جے ٹی این نیوز اردو کے بیورو چیف عمران رشید کے موبائل کا ڈیٹا چوری کرنیوالے نامعلوم فرد/ افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے
فیس بک اکاؤنٹ و میسنجر ہیک ہوچکا ہے، صحافی
اس سلسلے میں متاثرہ صحافی عمران رشید نے بتایا ہے کہ کافی عرصے سے انکے فیس بک میسنجر لاگ ان کیا جاتا رہا تاہم وہ ان آئی ڈیز کو لاگ آؤٹ کر دیتے لیکن چند ماہ سے شاید کسی ہائی ٹیکنالوجی کے استعمال سے انکے میسنجر میں لاگ ان کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اس نامعلوم آئی ڈی کو لاگ آف کرنا ممکن نہیں ہوسکا اس دوران نامعلوم ہیکر نے انکے موبائل کا تمام ڈیٹا چوری کرنے کیساتھ ساتھ فیس بک اکاؤنٹ اور میسنجر پر بھی قبضہ کرلیا ہے
ڈیٹا ہیکنگ، طالبات کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے، ذرائع
صحافی عمران رشید نے مزید کہا کہ پشاور میں موجود یہ جرائم پیشہ نیٹ ورک باآسانی کسی کا موبائل بھی ہیک کرلیتے ہیں جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ مبینہ طور پر ڈیٹا چوری میں سرگرم نیٹ ورک کا اب تک کئی طالبات / خواتین نشانہ بن چکیں ہیں جو کہ اپنی عزتیں بچانے کے لئےخاموشی سے انکے مطالبات پورے کررہی ہیں
ڈیٹا چور شتر بے مہار، سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
پشاور میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کی ضرورت
دوسری جانب اس نیٹ ورک سے صحافی بھی محفوظ نہیں رہے، یہ بھی بتایا جارہا ہے
کہ بعض نجی کمپنیوں کی جانب سے ایکسز ملنے کا غلط استعمال کیا جارہا ہے
ایسی صورتحال میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو شکایات کا انتظار کئے بغیر اپنی تحقیقی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ایسے گینگ کے پورے نیٹ ورک کو توڑنا ہوگا۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
جتن انتظامیہ
صحافی کے موبائل فون ، صحافی کے موبائل فون ، صحافی کے موبائل فون