صحافی قتل کیس: پی ایف یوجے کی کمیٹی تشکیل، کینیا سے پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کا انتظار ۔،

اہم خبر/ صحافی قتل کیس: پی ایف یوجے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے)نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں باضابطہ طور پر فریق

بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ارشد شریف پر انسانیت سوز تشدد کی تصاویر اور رپورٹس پر پی ایف یوجے نے کمیٹی بنا دی۔

یونین کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایف یو جے وفد نے ارشد شریف کی والدہ، اہلیہ اور

بچوں سے تفصیلی ملاقات جس کے بعد تشکیل دی گئی۔

متعلقہ خبریں

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں ارشد انصاری ،لالہ اسد پٹھان،

عابد عباسی اور انور رضا شامل ہیں۔ پی ایف یوجے نے 2 نومبر کو صحافیوں کیخلاف تشدد کے عالمی دن

کو شہید ارشد شریف کے نام کیا تھا۔ پی ایف یوجے کی جانب سے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ

صحافیوں کیخلاف تشدد کو روکنے، احتساب یقینی بنانے کے اقدامات کرے اور جرائم کے مرتکب افراد کوانصاف

کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرے

میڈیکو لیگل ٹیم ہی ناخنوں پر ماہرانہ رائے دے سکتی ہے،ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود

میڈیکو لیگل ٹیم ہی ناخنوں پر ماہرانہ رائے دے سکتی ہے، ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود

پمز ہسپتال اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم

کی حتمی رپورٹ تیار نہیں ہوئی، اسلیے تشدد کے حوالے سے فی الحال تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے۔

ڈاکٹر خالد مسعود نے معروف صحافی ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کےحوالے سے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ارشد شریف

کا کیس انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے، فی الحال ان پرتشدد کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک نمونے اسی لیے حاصل کیے کہ تشدد کاپتہ چل سکے تاہم ہمیں رپورٹس کا انتظار کرنا ہوگا۔

ڈاکٹرخالد مسعود نے کہا کہ ارشد شریف کے ناخن نکالے گئے تھے لیکن ابھی کینیا میں ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ

ہمیں موصول نہیں ہوئی،

اس لئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ناخن فرانزک کے لیے نکالے گئے یا تشدد کے باعث نکالے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک رپورٹ سامنے آئی تو ہی تشدد کی تصدیق ہوسکے گی، میڈیکو لیگل ٹیم ہی ناخن

نکالنےپر ماہرانہ رائے دے سکتی ہے اورکینیا کی پوسٹمارٹم سے صورتحال واضح ہوگی۔ ڈاکٹر خالد مسعود نے بتایاکہ

ناخن مسنگ پارٹ آف باڈی تھے جس کے نمونے فورنزک کے لیے بھجوائے اور زخموں کی تصاویر بھی لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دو ہفتوں میں پاکستان کی فرانزک لیب اپنی رپورٹ دیتی ہے، جسکے بعدمتعلقہ پولیس سٹیشن کورپورٹ جائیگی

اور پمز اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرے گا۔

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

میڈیاپر آنیوالی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حوالے سے ڈائریکٹر پمز ہسپتال نے کہاکہ پوسٹمارٹم رپورٹ 6صفحات پر مشتمل تھی

لیکن صرف دو صفحات ہی لیک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پمزانتطامیہ کی جانب سے ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ

پیر کو انکے اہل خانہ کو دی جائیگی۔

پمز ہسپتال کے مطابق ارشد شریف کے اہل خانہ نے پہلی مرتبہ سربراہ پمز سے ملاقات کی، پمز انتظامیہ کیمطابق

ارشدشریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ سےمتعلق خط کی خبریں بےبنیاد ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سےمتعلق ارشد شریف

کی والدہ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: