صحافی قتل، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی
پشاور (بیوروچیف عمران رشید خان سے) صحافی قتل آئی جی رپورٹ طلب
انسپکٹر جنرل پولیس آف پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور پریس کلب کے باہر کار پر فائرنگ سے صحافی کے قتل کے واقعے کا
نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹارگٹ کلرز گرفتار کرنے کی کوشش
آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے اور گرفتاری میں مدد کیلیےسی سی ٹی وی کیمروں سمیت سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حاصل کی جائے تاکہ ملزمان کی گرفتاری یقینی ہو۔
یہ بھی پڑھی:لاہور پریس کلب کے باہر دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ، معروف کرائمز رپورٹر قتل
اعلیٰ افسر کو مقتول کے ورثاء کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت
پنجاب پولیس کے سربراہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو حکم دیا ہے کہ واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں۔ انہوں
نےمتعلقہ پولیس افسروں کو صحافی کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ایس ایس پی خصوصی ٹیمز کی نگرانی کرینگے۔
دوسری طرف ترجمان آپریشن ونگ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ایس ایس پی آپریشنزمستنصر فیروز کی سربراہی میں
بھی معاملے کی چھان بین کیلئے لئے خصوصی ٹیم کا نگرانی کی زمہ داری سونپ دی۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
صحافی قتل آئی جی رپورٹ طلب