پاکستانپنجابتازہ ترین

صحافی حسنین شاہ بی بی پاکدامن قبرستان میں سپرد خاک

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور (جے ٹی این پی کے) صحافی حسنین شاہ سپرد خاک

لاہور پریس کلب کے کونسل ممبروسینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ آہوں سسکیوں میں سپردِ خاک،نماز جنازہ لاہور

پریس کلب کے سامنے ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور، کنسلٹنٹ حکومت پنجاب

فرخ شاہ سمیت صحافیوں، حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات،پولیس افسران سمیت ہر طبقہ فکر نے شرکت

کی،

 

قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے صحافی برادری سراپا احتجاج ،تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لاہور پریس

کلب کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ

کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بی بی پاکدامن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اسے صحافی برادری کیلئے سانحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت ا ور

قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے یہ واقعہ کھلا چیلنج ہے کہ سرعام دن دیہاڑے لاہور پریس کلب کے

سامنے دہشت گرد آئے اپنی کارروائی کی اور بغیر کسی رکاوٹ و ہچکچاہٹ کے موقع واردات سے فرار

ہوگئے لیکن کوئی بھی کچھ نہ کرسکا،

 

صحافی قتل، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی

 

صحافی برادری اس وقت شدید کرب واذیت کا شکارہے اور سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے ۔ انہوں نے

حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم حسنین شاہ کے قاتلوں کو فی الفورگرفتارکیاجائے اور ایسی عبرت ناک

سزادی جائے کہ آئندہ کسی کو صحافیوں کے خلاف غلط قدم اٹھانے کی ہمت نہ ہو۔

 

صحافی حسنین شاہ کے اندھے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے

مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق حسنین شاہ کے قتل کیس میں پولیس نے سی

سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا جبکہ موٹرسائیکل پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی ہ

ے۔

 

فوٹیجز سے پتہ چلا ہے کہ شوٹرز حسنین شاہ کو قتل کرنے کے بعد برانڈرتھ روڈ تک گئے۔ پولیس زرائع کا کہنا ہ

ے کہ پولیس نے فراہم کردہ نمبر کی چار موٹرسائیکلوں اور ان کے مالکان کو حراست میں لے لیا اس کے

علاوہ مزید سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ لینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد قاتلوں کے گرد گھیرا مزید

تنگ کر دیا جائے گا.

 

واضع رہے ، پولیس سمیت تمام ایجنسیاں لاہور پریس کلب کے باہر سینئر صحافی کے قتل کی تحقیقات

کررہی ہیں تاہم تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا ہے ۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

صحافی حسنین شاہ سپرد خاک

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے