بین الاقوامیپاکستانتازہ ترینکالمز،بلاگز، فیچرزکرائم ڈائری

صحافی ارشد شریف کو گاڑی سے اتارکر گولیاں ماریں پھر تصویر بنائی گئی، بڑا دعویٰ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

صحافی ارشد شریف کو

پاکستانی صحافی نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں قتل

کیس کے حوالے سے پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے

صحافی حامیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا ہے کہ صحافی ارشد شریف شہید

کو گاڑی سے باہر اتار کر گولیاں ماریں گئیں

اس بارے میں انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ارشد شریف کے ایک قریبی دوست نے بتایا ہے

کہ اسکی اطلاع کے مطابق نہتے ارشد شریف کو گاڑی سے نکال کر نزدیک سے گولیاں ماری گئیں اور بعد

میں اسے گاڑی کی نشست پر بٹھاکر سیٹ بیلٹ باندھی گئی پھر تصویر بنا کر کہا گیا کہ پولیس نے

فائرنگ کردی،

کچھ روز قبل سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیز فیصل واڈا جنہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے

نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں یہ ذکر کیا تھا کہ صحافی ارشد شریف شہید کو نزدیک سے گولی ماری گئی۔

لاش سے برآمد گولی کا ٹکڑا پولیس کے حوالے کردیا گیا

دوسری جانب پاکستان کے پمز ہسپتال اسلام آباد میں مقتول صحافی ارشد شریف کی لاش کے پوسٹمارٹم کے

دوران سینے سے گولی کا ایک ٹکرا برآمد ہوا ہے پوسٹ مارٹم کی 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے رپورٹ پیش کی

میں ڈان نے لکھا” برآمد ہونیوالا ٹکرا پولیس کے حوالے کیاگیا ہے جس سے قتل کی تحقیقات میں مدد مل سکتی ہے۔

ارشد شریف قتل کیس میں کینیا حکام کی مجرمانہ غفلت

صحافی کے پوسٹ مارٹم اور دیگرتمام تروہ وجوہات جو ہم اپنی گزشتہ رپورٹ میں بتا بھی چکے ہیں نہ صرف نیروبی میں صحافی کے ہونیولے مبینہ پوسٹ مارٹم کو مشکوک کررکھا ہے بلکہ پوری دنیا سے صحافی کے قتل کی تحقیقات کے مطالبات کے باوجود کینیا حکام کی اس حوالے سے مجرمانہ غفلت و لاپراہی کا پول بھی کھل گیا ہے یاد رہے کہ پاکستان حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی دو رکنی تحقیقاتی اس وقت صحافی کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا میں موجود ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے