صحافیوں کو سرعام پھانسی دینے کی دھمکی، حکومت فوری نوٹس لے، کے ایچ یو جے
پشاور:آئی آر خان /صحافیوں کو سرعام پھانسی
خیبر یونین
آف جرنلسٹس نے ایک نامعلوم شخص کی طرف
سے ویڈیو پیغام کے ذریعے عمران خان کے خلاف
بات کرنے والے صحافیوں کو سر عام پھانسی اور
انہیں مارنے کی کال پر تشویش کا اظہار کیا ہے
کپتان کو اقتدار میں لانے کیلئے، میڈیا نے بڑا رول ادا کیا
ایک بیان
میں یونین کے صدر ناصر حسین، سینئر نائب
صدر عمران ایاز، نائب صدر بصیر قلندر، جنرل
سیکرٹری عمران یوسفزئی، فنانس سیکرٹری شاہ
زیب اور ایگزیکٹو کونسل کے ارکان نے ایک
مشترکہ بیان میں کہا کہ
اختلاف
رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن انتہا پسندی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تحریک انصاف کو
اقتدار میں لانے میں میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے۔ اور
اب تحریک انصاف کے کارکنوں کو صحافیوں اور
میڈیا ورکرز کے خلاف اکسانا قانون کا ہاتھ میں
لینے کے مترادف ہے۔
ویڈیو پیغام سے انتشار بڑھے گا
انہوں نے
کہاکہ میڈیا کا بنیادی کام تمام جماعتوں اور
معاشرے کے ہر طبقے کی آواز عوام تک پہنچانا ہے
اور عوام ہی کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔ اس طرح
کے وڈیو پیغام سے معاشرے میں انتشار بڑھے
گا
مرکزی قائدین فوری ایکشن لیں
یونین کے
رہنمائوں نے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین ،
خصوصاََ وزیر اعلی محمود خان، آئی جی پولیس
، اور دیگر حکام سے وڈیو پیغام کا نوٹس لینے اور
قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فوری
ایکشن نہ لینے کی صورت میں میڈیا ورکرز کی
جان کو خطرات لاحق رہیں گے۔
کے ایچ یو جے کا میڈیا ورکرز کو پیغام
خیبر یونین
آف جرنلسٹس نے تمام میڈیا ورکرز سے اپیل کی
کہ اس قسم کے حالات کے بعد اپنے فرائض
منصبی کی ادائیگی میں احتیاط برتیں اور غیر
ضروری بحث مباحثہ سے گریز کریں۔
ضرور پڑھیں۔ پیکا آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے، صدر کے ایچ یو جے ناصر حسین
صحافیوں کو سرعام پھانسی