پی ٹی اے نے صارفین کوبڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) صارفین کوبڑی سہولت کا فیصلہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت کا موبائل فون صارفین کے
تحفظ کیلئے بڑا اقدام،صارفین کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی
اجازت دینے کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ،
صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی آئینی حق
پی ٹی اے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی آئینی
حق ہے ،حکومت اسکی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی۔
ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے حوالے سےمشاورت جاری
وزیر اعظم کے مشیر برائے سٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کی چیئرمین
پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ سے موبائل فون صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور
مرکیٹرز کی طرف سے بھیجے جانے والے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے حوالے سے
مشاورت کی ،شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے
کی فوری پالیسی سازی پر اتفاق کیاگیا ۔
صارفین کوبڑی سہولت کا فیصلہ