تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟ تھائی پولیس کا تحقیقات کا اعلان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بنکاک (جے ٹی این پی کے) شین وارن کی موت کیسے ہوئی

دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تھائی لینڈ پولیس نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے.

ان کے ترجمان کا کہناتھا شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا،

میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلے دن کا کھیل شاہینوں کے نام

تاہم اب ان کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے رائل تھائی پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

تھائی لینڈ کی رائل پولیس نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا شین وارن کی موت کو مشکوک نہیں سمجھ رہے لیکن اس کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

شین وارن کے دوستوں کا بیان ریکارڈ اور ساتھ ہی ولا کا فارنزک بھی کیا جائیگا ۔

،دوسری جا نب آسٹریلیا کی حکومت نے شین وارن کی میت کو وطن واپس لانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

تھائی لینڈ میں آسٹریلوی سفیر نے بینکاک میں حکام سے ملاقات کی اور میت کی آسٹریلیا روانگی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں آسٹریلوی قونصلر نے بھی شین وارن کے دوستوں سے ملاقات کی۔

میلبرن میں شین وارن کی یادگار پر مداح پھول، سگریٹ اور بیئر کین چھوڑ گئے

دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کے انتقال پر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین سوگوار ہیں .

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر نصب شین وارن کے مجسمے پر مداحوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کرکٹ مداحوں نے ان کے مسجمے پر پھول اور بالز رکھیں۔ اس کے علاوہ مداح وہاں بیئر کین اور سگریٹس کے پیکٹس بھی چھوڑ گئے۔

شین وارن کی موت کیسے ہوئی

 

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے