شیعہ علما کونسل نے بھی فوجداری قانونی ترمیمی ایکٹ 2021ء بل مسترد کر دیا
کراچی: جے ٹی این پی کے نیوز: شیعہ علما کونسل نے بھی فوجداری
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے موجود ہ ملکی صورتحال اور متنازعہ فوجداری قانونی ( ترمیمی ) ایکٹ 2021ء بل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم متنازعہ فوجداری قانونی ترمیمی بل کی سختی سے مخالفت اور یکسر مسترد کرتے ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء نامنظور، علامہ شہنشاہ نقوی
انہوں نے کہا بل کی منظوری کے وقت 342 ارکان کی اسمبلی
میں صرف 20 سے25 ارکان موجود تھے جو اس امر کا عکاس
ہے کہ قومی اسمبلی کا نہ تو کورم پورا تھا اور نہ ہی اسمبلی کی
اکثریت موجود تھی بلکہ ایوان حکومتی و اپوزیشن کے ارکان کی
اکثریت سے خالی تھا۔ خود سپیکر بھی موجود نہ تھے اور ایسے
عالم میں بل کی متنازعہ ترامیم کو منظور کرانا بدنیتی پر مبنی اقدام
قرار دیا جا سکتا ہے، لہذا ہم ایوان بالا سینٹ کے ارکان کو متوجہ
کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس متنازعہ ترامیمی بل کو مسترد کر دیں۔
بیت اللہ میں مولائے کائنات علی ابن ابو طالب ّ کی ولادت کا راز!
انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے بھی اپیل کی کہ
وہ اس متنازعہ ترامیمی بل پر دستخط نہ کر کے وطن عزیز کو
کسی بھی مزید بحران سے دوچار ہونے سے بچائیں۔ اسلئے کہ
متاثرہ فریق کو سنے بغیر اس قسم کی قانون سازی کرنا ناانصافی
اور حکمرانوں کی کمزوری کی دلیل ہے ہم کسی کے مقدسات کی
توہین کے ہر گز قائل نہیں لیکن یہ قانون انتہا پسند عناصر کے ہاتھ میں ہتھیار دینے کے مترادف ہو گا۔
پریس کانفرنس میں حسنین مہدی، علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ رضی
حیدر زیدی، علامہ کامران عابدی، علامہ عابد عر فانی، علامہ کرم
علی حیدری، علامہ علی رضا، علامہ صادق جعفری و دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
شیعہ علما کونسل نے بھی فوجداری , شیعہ علما کونسل نے بھی فوجداری