شیعہ عالم دین سید شہنشاہ نقوی کے مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(جے ٹی این پی کے) شیعہ عالم دین سید شہنشاہ نقوی

معروف شیعہ عالم دین و داعی اتحاد بین المسلمین سید شہنشاہ نقوی کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔

قرار داد رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ معروف عالم دین و داعی اتحاد بین المسلمین سید شہنشاہ نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،

سید شہنشاہ نقوی اہل تشیع اور اہل سنت مسالک میں یکساں مقبول ہیں اور دونوں مسالک میں

ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام اور احتجاجوں کی زد میں ہے

اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے قوم میں بے یقینی اور شدید اضطراب

کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔

ان حالات میں پنجاب حکومت کی طرف سے یکطرفہ، غیر منصفانہ اور جانبدارانہ اقدامات

ملک کے لئے ایک نیا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔

مطالبہ ہے کہ سید شہنشاہ نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلے پر لگائی پابندی کو فی الفور ہٹایا جائے ۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک، ایٹمی پروگرام بھی بے قاعدہ، بائیڈن

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: