شیرخوار بچی کے پیٹ میں بچہ کیوں، کیسے؟،انڈیا کے بعد پاکستان میں حیران کن واقعہ
رحیم یار خان: شیرخوار بچی کے پیٹ میں بچہ
صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں 10 ماہ کی معصوم بچی کے پیٹ کے آپریشن کے دوران دوسرا بچہ پلنے کے انکشاف نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
پڑھیں : بھارتی شہری 36 سال پیٹ میں اپنے ہی جڑواں بھائی کو پالتا رہا
تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد، حیرت انگیز اور ناقابل یقین واقعہ آپریشن کے دوران رونما ہوا۔



ڈاکٹر کے مطابق 10 ماہ کی بچی کو پیٹ کی تکلیف کے علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا۔
بچی کے الٹرا ساونڈ میں پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی۔
بچی کا آپریشن کرنیوالے چائلڈ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد کے مطابق جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا۔
دو گھنٹے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا،
بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی میں بچہ تھا،
یعنی 10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ پرورش پا رہا تھا۔
ڈاکٹر بتایا اس کو طبی اصطلاح میں فیٹس اِن فیٹو کہا جاتا ہے،
اس طرح کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں،
پہلی بار 1945 میں ایسا کیس سامنے آیا تھا۔
ڈاکٹر کے مطابق بچی کی حالت ٹھیک ہے اور فیٹس کامیابی سے نکال کر لیبارٹری میں تجزیے کیلئے بھجوا دیا ہے۔
معالج مشتاق احمد نے کہا اس کی رپورٹ بین الاقوامی میڈیکل جرنل میں بھی شائع کرائی جائے گی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
شیرخوار بچی کے پیٹ میں بچہ ، شیرخوار بچی کے پیٹ میں بچہ
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)
پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)