شیرانی جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے ایرانی فائر فائٹنگ طیارہ آج پہنچے گا

کوئٹہ،تہران (جے ٹی این پی کے نیوز) شیرانی جنگلات میں لگی آگ بجھانے

برادر مسلم ہمسایہ ملک ایران کی حکومت نے صوبہ بلوچستان کے علاقے شیرانی کے
جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے خصوصی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان
بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

= پڑھیں= تورغر میں لگی آگ شیرانی تک پہنچ گئی، چلغوزے کا جنگل، آبادیاں بھسم

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران سے آنے والا خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ متاثرہ
علاقے میں پانی کے چھڑکاﺅ کی صلاحیت کا حامل ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
طیارے کو خصوصی اجازت نامہ فراہم کرے گی، خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ آج اتوار کو
پہنچنے کا امکان ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق ایران حکومت نے فائر فائٹنگ
ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کو
خصوصی اجازت نامہ جاری کرنے کی تیاری بھی مکمل کر لی ہے-

فائر فائٹنگ ائیرکرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز نہیں جائیگی

فائر فائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ بلوچستان کے جنگلات آگ پر قابو پانے آپریشن میں حصہ لے گا،
سول ایوی ایشن اتھارٹی فائر فائٹنگ ائیرکرافٹ کو خصوصی فضائی روٹ بھی جاری کریگی۔
رپورٹ کے مطابق فائر فائٹنگ ائیرکرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی،
فائر فائٹنگ ٹینکر ائیر کرافٹ کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے پانی فراہم کیا جائے گا، ایرانی فائر فائٹنگ
طیارے کا عملہ بھی ایرانی ہو گا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شیرانی جنگلات میں لگی آگ بجھانے ، شیرانی جنگلات میں لگی آگ بجھانے

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: