شیخ رشید بھتیجے اور ملازم سمیت گھر سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
راولپنڈی/ اسلام آباد: شیخ رشید بھتیجے اور ملازم سمیت گھر سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو جڑواں شہروں کی پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر بھتیجے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق اور ملازم سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
شیخ رشید پی ٹی آئی احتجاجی ریلی کیخلاف مقدمے میں نامزد تھے
وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کیخلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں،
عمران خان کی گرفتاری پر 10 مئی کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ریلی نکالی تھی،
احتجاجی ریلی کیخلاف تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کیا گیا اور مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے، انہیں گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
گرفتاری کے وقت شیخ رشید نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے۔
سردار رازق ایڈووکیٹ نے بتایا نہیں معلوم سابق وزیر داخلہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے،
قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
شیخ رشید کی گرفتاری پر ان کے بھتیجے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق نے کہا شیخ رشید پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں تھے،
شیخ رشید کو پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا، بڑے بھائی شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران کو بھی اٹھا لیا گیا ہے۔
ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن غریبوں پر لگا دیا گیا، شیخ رشید
گرفتاری سے قبل اپنے بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید
نے کہا تھا ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن اس کیلئے غریبوں کا انتخاب کیا گیا ہے،
اصل مسئلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گئی ہے، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں؟،
پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں، بجلی کا بل کیسے دیں، دو وقت کی روٹی کیسے کھائیں؟۔
اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں
پوچھتی کہ آپ کی پارٹی کونسی ہے، اب اس ملک میں اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی
گزار سکتی ہے، غریب کو تو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیا ہے، عوام کمائیں گے کیا
اور کھائیں گے کیا، بچوں کو پڑھائیں گے کیا اور مکان کا کرایہ کیسے دینگے، جب بجلی
اور پیٹرول مہنگا ہو گا تو زرعی اور صنعتی انقلاب کیسے آئے گا؟۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں