شہید میجر عامر عزیز سمیت 11جوان سپرد خاک، بہادر سپوتوں کو قوم کا سلام
راولپنڈی: شہید میجر عامر عزیز سمیت 11جوان
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں شہید ہونیوالے میجر، سپاہی اور بنوں میں خود کش حملے میں شہید ہونیوالے جے اوسی اور صوبیدارسمیت 9 شہداء کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہدا کو پاک فوج کے دستوں کی سلامی ، قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں
تفصیلات کے مطابق میجر عامر شہید کو سرگودھا میں ان کے آبائی گاوں چک 61 شمالی،
سپاہی محمد عارف کو آبائی علاقہ ساہیوال میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا،
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
دونوں شہدا کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
پڑھیں : بنوں، موٹر سائیکل خود کش حملہ، 9 جوان وطن پر قربان،5 شدید زخمی
دوسری طرف بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور کے
حملے میں شہید ہونیوالے 9 شہد اء کو بھی ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں شہداء کے لواحقین، عزیز و اقارب، قریبی دوستوں،
اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ خود کش حملے میں شہید ہونیوالوں میں نائب
صوبیدار صنوبر علی عمر 43 سال، ضلع خانیوال، حوالدار عارف عمر 41 سال، ضلع لودھراں،
حوالدار عمران عمر 38 سال، ضلع خانیوال، حوالدار آفتاب عمر 44 سال، ضلع بہاولنگر،
سپاہی رشید عمر 24 سال، ضلع قمبر شاداد کوٹ، سپاہی ذیشان عمر 24 سا ل، ضلع کوٹلی،
سپاہی حسیب عمر 21 سال، ضلع لیہ، سپاہی احمد عمر 25 سال، ضلع لاہور، سپاہی وارث علی عمر 19 سال، ضلع اوکاڑہ شامل تھے۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منتظقی انجام تک پہنچانا مشن، پاک فوج
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک فوج کے یہ شہداء قابل فخر ہیں، جنہوں نے ملک میں قیام امن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں۔
پاکستان آرمی دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
شہید میجر عامر عزیز سمیت 11جوان ، شہید میجر عامر عزیز سمیت 11جوان ،
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں