وی سی شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کے حق میں اساتذہ کی ریلی
پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان : وی سی شہید بینظیر
شہید بےنظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں تمام اساتذہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم اختر
کے حق میں ریلی نکالی اور ان چند گنے چنے لو گو ں کیخلاف احتجاج کیا جو اپنے ذاتی مفادات
کی تکمیل کے لیے وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم اختر اور یونیورسٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
ہم سب محترمہ ڈاکٹر نسیم اختر کیساتھ ہیں، اساتذہ کا اعلان
تمام اساتذہ آج اس موقف پر متفق تھے کہ ڈاکٹر نسیم اختر صاحبہ کی سرکردگی میں یونیورسٹی سے
منسلک تعلیمی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں اور ان کے اقدامات سے طالبات کو سہولیات
مہیا کی جا رہی ہیں اور تمام اساتذہ ڈاکٹر نسیم اختر کے ساتھ ہیں۔آج کی پر امن مارچ اس بات
کی گواہی دے رہی ہے کہ اتنی بڑی تعداد وائس چانسلر کے فیصلوں کی حمایت کر رہی ہے
اور اس تعداد کے مقابلے میں چند لوگ اپنے مفادات کے حصول کی کوشش میں مصروف ہیں۔
مٹھی بھر لوگ یونیورسٹی کو بدنام کر رہے ہیں،کارروائی کی جائے
لیکچررز احتجاج نیوز رپورٹ ⬅️(ویڈیو)➡️دیکھیں
احتجاجی مظاہرے میں اس بات کی پرزور مذمت کی گئی کہ چند لوگوں کی وجہ سے یونیورسٹی کی بدنامی
ہو رہی ہے اس لیے اس طرح کے مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ علاوہ
ازیں چند سینئر اساتذہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور ڈاکٹر نسیم اختر کے اقدامات کو سراہا۔
پڑھیں۔ صوابی یونیورسٹی میں "ہراسیت سے پاک پاکستان” کے موضوع پر سیمینار
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
خبروں اشتہارات کیلئے ہمارے بیورو چیف سے رابطہ کریں۔ وٹس ایپ : 3149288665 92+
یہ بھی پڑھیں۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا فری لانس ٹریننگ پروگرام وسیع کرنے کا اعلان
وی سی شہید بینظیر