شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ٹیبل ٹینس کوچنگ کیمپ کاانعقاد
سپورٹس نیوز/ شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی
خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی کوچ و انٹرنیشنل کھلاڑی کائنات ملک کی ایک اچھی کوشش،انہوں نے شرینگل یونیورسٹی میں ٹیبل ٹینس کوچنگ کیمپ کاانعقاد کیا۔
اس کیمپ میں بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔
ٹریننگ کیمپ میں کوچ کائنات ملک نےکھلاڑیوں کوپہلے مرحلے میں فزیکل فٹنس کروایا جبکہ دوسرےمرحلےمیں ٹیبل ٹینس کی ٹریننگ دی،
تین روزہ کیمپ میں طلبہ وطالبات نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے کوچ کائنات ملک نے بتایاکہ
شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر بالا کی انتظامیہ نے کوچنگ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا اور
یہی وجہ ہےکہ ٹیبل ٹینس تربیتی کیمپ کامیاب رہا۔ انہوں نےکہاکہ شرینگل یونیورسٹی میں ٹیبل ٹینس کا ٹیلنٹ زیادہ ہے
اس حوالے سے یہاں پر کافی کام کی ضرورت ہے۔
انہوں نےکہاکہ انہیں خوشی ہے شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ٹیبل ٹینس کیلئے پہلا ٹریننگ کیمپ اُنہوں نے لگایا
اور انشاءاللہ اس ٹریننگ کیمپ کے بہتر ثمرات نکلیں گے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی