برطانیہ،یورپبین الاقوامیتازہ ترین

شہزادہ جارج کو ابھی سے کمانے کی فکر لاحق، ڈینش ملکہ کی معذرت

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لندن/ کوپن ہیگن: جے ٹی این پی کے نیوز: شہزادہ جارج کو ابھی سے کمانے

برطانیہ کے ننھے شہزادے جارج کو صرف 9 برس کی عمر میں ہی پیسے کمانے کی جستجو ستانے لگی۔

جبکہ دوسری طرف ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم نے اپنے پوتے پوتیوں کیلئے شاہی خطاب ختم کرنے کے فیصلے پر معذرت کر لی ہے۔

مستقبل کے بادشاہ کو کھانے کی میز لگانے پر پاکیٹ منی اور اسکرین ٹائم ملتا ہے، شاہی مبصر

میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل کے بادشاہ اور موجودہ شہزادے ولیم اور

شہزادی کیٹ کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج گھر کے مختلف امور انجام دے کر پیسے کماتے ہیں۔

اس حوالے سے شاہی مبصر کیٹی نکول نے اپنی کتاب نیو رائل، کوئین الزبتھس لیگیسی

اینڈ دی فیوچر آف دی کرائون میں لکھتی ہیں کہ شہزادہ جارج کو کھانے کی میز لگانے پر پاکیٹ منی اور سکرین ٹائم ملتا ہے۔

کیٹی نکول مزید کہتہی ہے کہ شاہی ملازمین ہونے کے باوجود شہزادی

کیٹ بھی اپنے اور اپنے بچوں کے کئی گھریلو امور خود انجام دیتی ہیں۔

جبکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اپنے تینوں بچوں کی اخلاقی تربیت پر

خاص توجہ دیتے اور اپنے چھوٹے چھوٹے کام خود کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

خطاب واپس لینے کی وجہ پوتے پوتیوں کی زندگی سہل بنانا ہے، ملکہ مارگریٹ دوم


ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم نے اپنے پوتے پوتیوں کیلئے شاہی خطاب ختم کرنے کے فیصلے پر معذرت کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ مارگریٹ دوم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ

اسلئے کیا تاکہ خاندان کے افراد شاہی پابندیوں کے بغیر زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے فیصلے پر افسوس ہے لیکن انہوں نے یہ فیصلہ

شاہی خاندان کے افراد کی آسانی کیلئے کیا تاکہ وہ اپنی زندگیاں شاہی پابندیوں کے بغیر نارمل انداز میں گزار سکیں۔

ملکہ مارگریٹ دوم نے کہا کہ شاہی خطاب کے حامل افراد بہت

سی ذمہ داریوں اور فرائض کے پابند ہوتے ہیں۔

82 سالہ ملکہ مارگریٹ نے چند روز قبل اپنے چھوٹے بیٹے کے چار بچوں کا شاہی خطاب ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ملکہ کے یہ پوتے پوتیاں اگلے سال سے شہزادے اور شہزادی کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شہزادہ جارج کو ابھی سے کمانے , شہزادہ جارج کو ابھی سے کمانے

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے