او مائی گاڈتازہ ترینخواتینزیرِعنوان

شہر قائد کی ایک اور مظلوم بیٹی کی ہولناک اب بیتی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی (جے ٹی این پی کے او مائی گاڈ) شہر قائد کی ایک اور مظلوم

شہر قائد کے علاقہ کورنگی کی پولیس نے دوستوں کیساتھ مل کر بیٹی کو جنسی
زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت باپ گرفتار کر کے مظلوم لڑکی کو بازیاب
کر لیا-

لاپتا لڑکی کی بازیابی کیلئے درخواست پر کورنگی پولیس کی کارروائی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کورنگی کی پولیس کو ایک درخواست موصول
ہوئی جس میں ایک لڑکی کے لاپتا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرانے
کی استدعا کی گئی تھی۔ پولیس نے درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے لڑکی کی بازیانی
کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی اور اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم
جو کہ لڑکی کا باپ ہے اس کو گرفتار کر لیا۔

باپ نے زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا، دوستوں کو پیش کرتا

پولیس کے مطابق بازیاب لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص جو کہ اس کا
باپ ہے اس نے مجھے زنجیروں میں جکڑ کر قید میں رکھا ہوا تھا اور اپنے دو دوستوں
کے ساتھ مل کر میرے ساتھ جبری طور زنا کیا کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ
درج کر کے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

خفیہ ذرائع کی اطلاعات پر کامیاب کارروائی کی، ایس پی لانڈھی

ایس پی لانڈھی کے مطابق پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کارروائی
کی، بازیاب ہونیوالی لڑکی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی، جسے اس کا درندہ صفت باپ
زیادتی کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔ لڑکی کے بیان کے بعد ملزم کیخلاف
قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شہر قائد کی ایک اور مظلوم ، شہر قائد کی ایک اور مظلوم

= پڑھیں = او مائی گاڈ عنوان کے تحت دل دہلا دینے والے = واقعات =

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے