پاکستانتازہ ترینسندھصحت

شہری کیمیجل سسپنشن استعمال نہ کریں، ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی: شہری کیمیجل سسپنشن استعمال نہ کریں، ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) نے اینٹی بائیوٹک سیرپ کیمیجل سسپنشن کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرز مریض کو کیمیجل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔

سسپنس کے بیچ کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے غیر معیاری قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ ) نے اینٹی بائیوٹک

سیرپ کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیدیا ہے اور کیمیجل سسپنشن کا پروڈکٹ ری کال

الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈریپ نے بتایا کہ کیمیجل سسپنشن کے بیچ ایم 319 کو غیر

معیاری قرار دیا گیا ہے، کیمیجل سسپنس الکیمے فارما لیبارٹریز حیدر آباد کی تیارکردہ

ہے، اسکا سیمپل صوبائی ڈرگ انسپکٹر جامشورو نے لیبارٹری بھجوایا تھا، جہاں کیمیجل

سسپنس کے بیچ کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے غیر معیاری قرار دیا۔

غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک

ڈریپ نے بتایا کہ کیمیجل سسپشن ری کال الرٹ کا اجرا شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے

کیا گیا اور کہا کہ کیمیجل سسپنشن بیکٹریل انفیکشن کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے،

ڈاکٹرز مریض کو کیمیجل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔ الرٹ میں کہا گیا کہ

غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے، غیر معیاری

اینٹی بائیوٹک استعمال سےمرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے۔ ڈریپ کی جانب سے کہا

ہے کہ فارما کمپنی کیمیجل سسپنشن کا متاثرہ بیچ کی سپلائی نہ کرے، کمپنی کیمیجل

سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے اور کیمسٹ کیمیجل سسپنشن کا متاثرہ

بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں ساتھ ہی ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شہری کیمیجل سسپنشن استعمال نہ کریں،

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے