تازہ ترینخیبر پختونخوادلچسپ و عجیب

شہری سے کی گئی مستی ٹریفک وارڈن کے گلے پڑ گئی، افسر نے لگایا ہوش ٹھکانے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: شہری سے کی گئی مستی ٹریفک وارڈن کے گلے پڑ گئی، افسر نے لگایا ہوش ٹھکانے

وطن عزیز کے شہروں میں بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی اور اس پر ٹریفک وارڈنز کی طرف سے انہیں چالان کیا جانا کوئی نئی بات نہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے

ٹریفک قوانین کی خلاف کرنے پر شہری کو کئے جانے والے چالان میں شہری کے نام کی

جگہ نازیبا لفظ کا اندراج کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا شرمناک مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

جس پر شہری نے بھی مذکورہ ٹریفک اہلکار کے خلاف چیف ٹریفک آفیسر کو شکایت کر دی۔

شہری نے سی ٹی اور کو بتایا وہ محکمہ تعلیم میں بحثیت نائب قاصد ملازم ہے۔

موٹرسائیکل پر دفتر سے واپس گھر جا رہا تھا۔

اسے راستے کا علم نہیں تھا جس کی وجہ سے غلطی سے ون وے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا،

شہری نے مزید کہا کہ وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن رومان شاہ نے چالان کاٹنا چاہا،

اسے چالان نہ دینے کی درخواست کی، جس پر وارڈن نے چالان میں نام کے خانے میں نازیبا لفظ لکھ دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے محکمہ تعلیم کے ملازم کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے

ٹریفک اہلکار رومان شاہ کو معطل کرتے ہوئے ٹریفک اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی

کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے متاثرہ سرکاری ملازم کو

تسلی دی اور یقین دلایا کہ اس کیساتھ ہوئی زیادتی کے مرتکب ٹریفک وارڈن کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

شہری سے کی گئی مستی ٹریفک ، شہری سے کی گئی مستی ٹریفک

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے