شہرقائد ، ٹریفک اہلکار کی عقلمندی اور بہادری سے ایک قیمتی جان بچ گئی

کراچی/ پشاور(ویب ڈیسک/ عمران رشید خان ) شہرقائد ، ٹریفک اہلکار کی عقلمندی
Imran Rasheed
شہر قائدؒ اورپاکستان کے معاشی حب کراچی میں ٹریفک پولیس اہل کار نے عقل مندی اور بہادری کا مظاہرہ
کر کے ایک قیمتی جان بچا لی۔
بھوک افلاس کا شکار شہری خود کشی کیلئے پل پر چڑھ گیا،اہلکار نے بچا لیا
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تین روز سے بھوک کا شکار اور غربت میں مبتلا شخص زندگی سے تنگ آ کر
خود کشی کےلئے یونیورسٹی روڈ فیضان مدینہ کے قریب پیڈیسٹرین پل پر وہاں سے نیچے کودنے کیلئے چڑھ گیا ،ابھی
وہ پل سے چھلانگ لگانے ہی والا تھا کہ اسی دوران ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہل کار جاویداحمد کی نظر پڑ گئی ،
جس پر وہ تیزی سے اسے بچانے کیلئے پل پر چڑھااور عقل مندی ، بہادری اور ہوش مندی سے ایک قیمتی جان
بچ گئی۔

ٹریفک اہلکار نے شہری کو کھانا کھلانے سمیت مالی امداد بھی دی

ٹریفک اہل کار جاوید احمد نہ صرف شہری کو خود کشی سے روکنے میں کامیاب رہا بلکہ انہوں نے تین دن سے بھوکے
شخص کو کھانا کھلایا، غریب شخص کی اپنی حیثیت کے مطابق مالی مدد بھی کی ۔موقع پر موجود شہریوں نے ٹریفک اہل
کار جاوید احمد کے اس اقدام کو سراہا۔شہریوں کا کہنا تھا ٹریفک اہلکار جاوید احمد کا اقدام قابل تقلید ہے ،ہمیں اس
پر عمل کرنا چاہیے ، ویسے بھی دین مبین نے ہمیں جو تعلیمات دی ہیں وہ یہ ہیں کہ اپنے قریبوں ، دوست احباب،
پڑوسیوں ، محلے داروں کا خیال رکھیں،تاکہ کوئی نادرا نہ رہے ،مگر افسوس ہم نفسانفسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ 

شہرقائد ، ٹریفک اہلکار کی عقلمندی

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: