اسلام آبادپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، جنرل باجوہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (عمران رشید سے) شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی

Imran Rasheed

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،

پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، شہدا کی فروغ امن کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز پشاور کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

آرمی چیف نے کیپٹن سعد اور لانس نائیک عرفان شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال اور ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار نے نئے انضمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی تعریف کی

اور کہا کہ منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہیں۔

جنرل باجوہ نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سازگار ماحول کی فراہمی پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں دیرپاترقی اوراستحکام اتنہائی ضروری ہے۔

پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پْرعزم ہے،

شہدا کی فروغ امن کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی

 

یہ بھی پڑھیں : پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے