پشاور دھماکا: مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، شہداء کی تعداد 62 ہوگئی

پشاور (آئی آر خان سے)شہداء کی تعداد 62 ہوگئی

پشاور میں گزشتہ روز جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید 5 زخمی شہید ہو گئے۔دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق دھماکے کے 37 زخمی زیر علاج ہیں، زیر علاج زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے،

ادھر پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت مکمل کرلی گئی جبکہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید

خود کش حملہ آور اور دو سہولت کاروں کے اسکیچز مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے اعضاء کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث مکمل گروپ کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر دیا گیا۔

ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے 30 سے زائد افراد کی اجتماعی نماز جنازہ گزشتہ شب جبکہ 10 افراد کی نماز جنازہ آج کوہاٹی گیٹ میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

شہداء کی تعداد 62 ہوگئی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: