تازہ ترینخیبر پختونخوا

شہداء و مجروحین فورم کی زیر نگرانی متاثرین سانحہ کوچہ رسالدار میں رمضان پیکج تقسیم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان _ شہداء و مجروحین فورم
Imran Rasheed
خیبر
پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سیویر یو
ایس اے ٹرسٹ کی جانب سے شہداء و مجروحین
فورم پشاور کی زیر نگرانی سانحہ مرکزی شیعہ
جامع مسجد کوچہ رسالدار کے شہداء کے ورثاء
اور زخمیوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا
گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔  سانحہ کوچہ رسالدار، شہداء کے لواحقین و مجروحین کا احتجاجی مظاہرہ

شہداء کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی، خاور علی جعفری

اس موقع
پر خاور علی جعفری نے خطاب کے دوران آگاہ کیا
کہ ہم شہداء کے لواحقین کی مزید خدمت کرنا
چاہتے ہیں اور شہداء کے بچوں کے لیے تعلیم کے
علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا بھی
اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اس
سلسلے میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے

6 اپریل کو
امام بارگاہ اخونداباد محلہ نو بجوڑی میں
متاثرین سانحہ کوچہ رسالدار میں رمضان راش کی تقسیم کے موقع پر آخونزادہ خورشید علی ،
میر غلام مرتضیٰ، سید پیر باقر امام نقو البخاری
حسنی و الحسینی، وسیم عباس، نیاز علی
حیدری، جاوید علی آخونزادہ اور سردار اسد علی
قزلباش بھی موجود تھے ۔

ضرور پڑھیں۔ دوسرے روز بھی احتجاج اور "شُہَدائے خانَہ خُدا” کے ورثاء کا سوال۔۔؟

یتیم بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے، اخونزادہ مظفر علی

آخونزادہ مظفر علی نے سانحہ مرکزی جامع مسجد
کوچہ رسالدار کے شہداء کے ورثاء و زخمیوں سے
کہا کہ مشکل کی گھڑی میں شہداء و مجروحین
فورم پشاور اپنی قوم کیساتھ کھڑا ہے یتیم ہونے
والے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کوشش میں
کسر باقی نہ چھوڑیں گے انہوں نے آخر میں خاو علی جعفری اور انکی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا.

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

 

شہداء و مجروحین فورم

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے