شہبازشریف وزیراعظم منتخب، مزدور کی اجرت، تنخواہوں، پنشن میں اضافہ
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) شہباز وزیراعظم منتخب تنخواہوں پنشن اضافہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اسلامی جمہوریہ
پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ۔پیر کو ڈپٹی اسپیکر
قاسم خان سوری کی معذرت کے بعد پینل آف چیئر ایاز صادق نے
قائد ایوان کا انتخاب کرایا-
سر دار ایاز صادق نے نتائج کااعلان
ایوان میں 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ہال اور لابی
کے دروازے بند کر دئیے گئے اور ارکان کو اے اور بی لابی میں جانے
کیلئے کہا گیا، jس کے بعد ووٹنگ ہوئی ۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے
پر پینل آف چیئر سر دار ایاز صادق نے نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ
شہباز شریف کو ایوان میں 174ووٹ ملے. تاہم ان کے مد مقابل شاہ
محمود قریشی کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔
تحادیوں کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
اعلان ہوتے ہی شہباز شریف آصف علی زر داری، بلاول بھٹو زر داری،
جے یو آئی کے اسعد محمود سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان
کے پاس گئے. ان کے ساتھ مصافحہ اور شکریہ ادا کیا اس موقع پر تمام
اتحادیوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبا ددی ۔
شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوتے ہی قائد ایوان کی کرسی سنبھال
لی۔ اس موقع پر مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تمام جماعتوں کے
کارکنوں نے پر پرجوش نعرے لگائے۔
غیر ملکی خط کی شفاف تحقیقات کا اعلان
نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے
خطا ب میں دھمکی آمیز مراسلہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی
میں پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا غیر ملکی خط کی شفاف تحقیقات
کا اعلان کرتا ہوں. اگر خط کی سازش ثابت ہو گئی تو میں استعفی دے کر
گھر چلا جاؤں گا۔ پونے چار سال میں کھربوں کے ریکارڈ قرضے لیے گئے
اور ایک اینٹ نہیں لگائی، عقل ماؤف ہو جاتی ہے پیسہ کہاں گیا ؟ بینظیر
کارڈ دوبارہ اجراء کیا جائے گا۔
عوام کی دعاؤں سے آج اللّٰہ نے پاکستان کو بچا لیا
ایوان مفاد پاکستان کا ایک گلدستہ ہے چاروں صوبوں کے ساتھیوں کو
ساتھ لے کر چلیں گے۔ عوام کی دعاؤں سے آج اللّٰہ نے پاکستان کو بچا
لیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب
ہوئی، آج حق کی فتح اور باطل کو شکست ہوئی۔مسئلہ کشمیر پر گذشتہ
تین برسوں کی خاموشی توڑی جائے گی۔ چین پاکستان کا دکھ اور سکھ
کا ساتھی ہے اور اس دستی کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے. سی پیک
کو تیز رفتاری سے آگے لے کر جائیں گے. سعودی عرب اور ترکی کے عظیم
لازوال تعلق کو آگے بڑھائیں گے.
میری میثاق معیشت کی پیشکش کا حشر نشرکیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ حکومت کو
میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی، میری میثاق معیشت کی پیشکش
کا دو مرتبہ حشر نشرکیا گیا، یہ زعم اور تکبر میں نہ ہوتے تو وہ پیشکش
قبول کرتے، آج ملک آگے جارہا ہوتا، پاکستان رواں مالی سال سب سے
بڑا بجٹ خسارہ کرنے جارہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی تاریخ کا سب
سے بڑا خسارہ ہونے جارہا ہے، 60 لاکھ لوگ بیروزگار اور 2 کروڑ سے
زائد خط غربت سے نیچے جا چکے، انھوں نے کھربوں کے قرض لیے
ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔
تنخواہوں پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کم سے کم اجرت 25 ہزار اور
ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر
دیا، پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک
بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے جس
کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ وہ سرکاری ملازمین کی جن تنخواہ ایک لاکھ
روپے ماہانہ ہے ان کی تنخواہ بھی دس فیصد بڑھائی جارہی ہے۔ وزیراعظم
نے اس کے ساتھ ہی پنشن بھی 10 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا اس کا
اطلاق بھی یکم اپریل سے ہوگا۔
شہباز وزیراعظم منتخب تنخواہوں پنشن اضافہ