شہباز شریف ،وزیر خزانہ شوکت ترین کرونا وائرس کا شکارہوگئے
شہباز شریف شوکت ترین کرونا شکار
اسلام آباد(جے ٹی این پی کے) پاکستان میں کرونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے،
وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر
خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، شوکت ترین نے خود کو قرنطینہ کرلیا
ہے۔ وزیر خزانہ کے کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کی صدارت میں ہونے والا اقتصادی
رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن
لیڈر شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم
اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی
تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر
میں قرنطینہ کرلیا ہے۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا
ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ ملک
بھر میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ شہروں میں کراچی سرفہرست ہے۔
شہباز شریف شوکت ترین کرونا شکار
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں