پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف کوشرم الشیخ جا کربھی شرم نہیں آئی،پرویز الٰہی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور(جے ٹی این پی کے)شہبازشریف کوشرم الشیخ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں،قائداعظم کے بعد یہ پہلا سچا لیڈر ہے۔قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے شکر کریں اوراس کے لئے دعا کریں۔پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔

عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔وہ جہانیاں کے چودھری پرویزالٰہی سٹیڈیم میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ (ن) لیگ کو ایسی مار دیں، یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں۔ شہبازشریف کوشرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی۔ شہبازشریف کو مانگنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا۔شہبازشریف باہر جا کر ملک کو بدنام کررہا ہے اور باہر جا کر کہتا ہے مجھے بھیک دو۔

مجھے ڈر تھا کہ شہبازشریف جا کر کہے گاکہ مجھے واپسی کا ٹکٹ بھی کرادو۔

شہبازشریف،نواز شریف اورن لیگ نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

نوازشریف، شہبازشریف نے عوام کی بہتری کا کبھی نہیں سوچا۔جو حکمران پیسے بنانے آتے ہیں ان کے کام میں برکت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے سابق دور میں خزانے میں 400ارب روپے سرپلس چھوڑے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے دینے والا بنایا ہے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر دین کا کام کررہے ہیں۔دین کی برکت سے کام آسان ہورہے ہیں۔

بچے اگرناظرہ اور ترجمعہ قرآن نہیں پڑھیں گے تو ڈاکٹر انجینئر نہیں بن سکیں گے۔

سہولتیں ملنے سے عوا م کے گھروں میں خوشی آئے گی۔

الیکشن سے پہلے پھر آکر پوچھوں گا کہ آپ کے کام ہوئے کہ نہیں۔جہانیاں بار بار آتاجاتارہوں گا۔

جہانیاں کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جہانیاں کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا او رکہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کو 40 بیڈ سے 150بیڈز اپ گریڈ کررہے ہیں اور ہسپتال میں بلڈ بینک اورلیبر روم بھی بنائے جائیں گے۔

جہانیاں میں ٹراما سنٹر بنے گا،جہانیاں اور کچا کھو ہ میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔

جہانیاں کے گرلز ڈگری کالج کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

جہانیاں میں نیا چلڈرن ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔

سپیڈو بس سروس کا دائرہ کار جہانیاں اورٹھٹھہ صادق آباد تک بڑھایا جائے گا۔

جہانیاں کے 11بی ایچ یو میں ایمبولینسیں دی جائیں گی۔

جہانیاں میں 1122ریسیکو موٹر بائیک سروس شروع کی جائے گی۔

شہبازشریف کوشرم الشیخ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے